menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Wafaqi Hukumat Ko Muzakrat Ka Andiya Dete Nazar Aate Sohail Afridi

38 0
01.10.2026

وفاقی حکومت کو مذاکرات کا عندیہ دیتے نظر آتے سہیل آفریدی

رواں ہفتے کا آغاز ہوا تو پیر کی رات سونے سے قبل چند وزراء اور صفِ اوّل کے حکومتی نمائندوں کی ٹی وی سکرینوں پر تواتر سے رونمائی نے یہ پیغام دیا کہ منگل کے روز کسی بھی وقت خیبرپختونخوا میں ہنگامی حالات یا گورنر راج کا اطلاق ہوجائے گا۔ ان دونوں کے مابین فرق جاننے کے لئے اپنے تحریری آئین کی دو شقیں (232اور234) بہت غور سے پڑھیں۔ "قومی زبان" میں انہیں پڑھتے ہوئے ککھ سمجھ نہ آئی۔ دریافت فقط یہ ہوا کہ انتظامی اختیارات کو آئین کی زبان میں "عاملانہ" اختیارات وفرائض کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں ان کے لئے ایگزیکٹو (Executive)کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ گھبرا کر انگریزی متن سے رجوع کرنا پڑا۔ بنیادی فرق یہ جانا کہ 232کا اطلاق صوبائی اسمبلی کو عملاََ مفلوج بناکر بھی برقرار رکھتا ہے۔ یوں وفاق "عوام کی منتخب کردہ" اسمبلی کو برطرف کرنے کے الزام سے بچ جاتا ہے۔ یہ فرق سمجھنے کے بعد خود کو یہ سمجھاتے ہوئے شرمندہ کرنے کی کوشش کی کہ سرکار مائی باپ ہم عامیوں کی جانب سے لگائی تہمتوں سے بے نیاز ہوتی ہے۔

منگل کا دن گزر گیا تو محسوس یہ ہوا کہ پیر کے دن حکومتی نمائندوں کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف جارحانہ انداز میں عائد کیے الزامات........

© Daily Urdu