Vele Di Namaz, Kavelay Diyan Takran
ویلے دی نماز، کویلے دیاں ٹکراں
گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی باہر بیٹھے کسی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ یا یوٹیوبر کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔ ان کے مطابق اداروں کے خلاف یوٹیوبرز کی مہم سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے پاک فوج کو اپنی فوج کہا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے تسلیم کیا کہ اداروں کے خلاف مہم سے پارٹی کو نقصان پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور سہولت کاری کے الزامات بے بنیاد ہیں، تاہم حکمت عملی نہ ہونے سے ہر تحریک کے بعد پارٹی مزید مشکلات میں گھر جاتی ہے۔
گزشتہ ہفتے بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اس اکاؤنٹ کو کلیم نہیں کرتی۔ اس سے پہلے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی کہہ چکے ہیں کہ تحریک انصاف کو بچانے کے لیے وکلا سے جان چھڑا کر سیاسی قیادت کو آگے لانا اور اسے موقع دینا چاہیے۔ ان رہنماؤں کے بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ پارٹی کے اندر اس حقیقت کا احساس پیدا ہوچکا ہے کہ سیاسی جماعت چلانے کے لیے سیاسی بصیرت، حکمت عملی اور زمینی حقائق کے مطابق فیصلے ضروری ہیں۔
یاد........
