menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Lafz Aur Maani

7 10
12.02.2026

یہ امر مسلمات میں سے ہے کہ علم معلوم کے تابع ہے۔ ہر معلوم مدرک اور پھر مستدَل ہے۔ اس طرح حس، ادراک، نظری عقل اور استدلال معلوم کی بابت تشکیل علم کے وسائل اور آلات قرار پاتے ہیں۔ معلوم صرف اور صرف شہود ہے اور عین یہی امر معلوم کے تابع علم کی تحدیدات بھی متعین کر دیتا ہے۔ معلوم کے مدرکات اور مستدلات علم کی حدود اور ہیئتِ معنی بھی متعین کر دیتے ہیں۔ وحی، خبرِ غیب ہے اور ایمانی معلوم مدرک ہے نہ مستدل، اس لیے ایمانی معلوم "کسی مدرک یا مستدل علم" کی بنیاد ہی نہیں بن سکتا، یعنی ایمانی معلوم کسی نظری علم میں بھی نہیں ڈھل سکتا کیونکہ نظر (theory) کا موضوع بھی صرف معلوم (شہود) ہی ہے۔

انسانی شعور کا اثاث البیت صرف لفط ہے جسے وہ شہود میں مدرک اور مستدل شے کے بالمقابل لاتا ہے اور ان کے باہمی تعاملات و انسلاکات سے "علم" پیدا کرتا ہے۔ شعور جب شہود کی طرف منعطف........

© Daily Urdu