Tumhare Liye
میں اپنے کام میں اس طرح محو تھا جیسے وقت بھی سانس روکے کھڑا ہو، کہ اچانک ایک آواز نے میرے وجود کے در و دیوار پر دستک دی۔ یہ آواز محض آواز نہ تھی، اس میں ایسی مٹھاس گھلی ہوئی تھی جو کانوں سے ہوتی ہوئی دل کی گہرائیوں میں اتر گئی۔ الفاظ گویا جذبوں میں ڈھل کر روح پر اثر انداز ہو رہے تھے۔ اس آواز میں ایک انوکھی حلاوت تھی، ایسی حلاوت جو دل کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔
پھر ایک لمحہ آیا جب ایک لفظ دل میں اترا اور ذہن کے افق پر گونج بن کر ابھرا۔
"تمہارے لیے"۔
یہ لفظ کسی پکار کی طرح تھا، کسی وعدے کی مانند۔ اس کی نرمی میں ایسی تاثیر تھی کہ دل میں محبتِ الٰہی کا چشمہ پھوٹ پڑا۔ دل اور دماغ بے اختیار اُس ذات کی طرف جھک گئے جو ہر شے کی خالق ہے۔
اسی لمحے خیال نے انگڑائی لی۔ نگاہ کے سامنے کائنات کا پھیلاؤ بکھرنے لگا۔ یہ زمین اپنی وسعتوں سمیت، یہ آسمان اپنی بلندیوں کے ساتھ، یہ تاروں کی ٹمٹماتی آنکھیں، یہ ستاروں کی خاموش زبان، یہ کہکشاؤں کی لا محدود مسافتیں، سب ایک ایک کرکے شعور کے پردے پر ابھر آئے۔ عرش و فرش کے درمیان پھیلی یہ دنیا،........
