menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Khawaja Asif Andhere Se Ujale Tak

23 0
previous day

خواجہ آصف اندھیرے سے اْجالے تک

گزشتہ روز پارلیمان کا یادگار اجلاس ہوا۔ یعنی اس میں غیر پارلیمانی زبان اس شدت کے ساتھ چلائی گئی کہ یاد رہے گی۔ یوں یہ اجلاس یادگار ہوگیا۔ دوستوں کی نشست میں اس پر اظہار خیال ہو رہا تھا۔ ایک دوست نے ایسی غیر پارلیمانی زبان پر حیرت ظاہر کی، دوسرے نے کہا، کچھ حیرت

نہیں۔ ہماری یہ پارلیمان کچھ برسوں سے غیر پارلیمان ہوگئی ہے۔ پارلیمان کی زبان پارلیمانی، غیر پارلیمان کی زبان غیر پارلیمانی' قدرتی بات ہے۔

پوچھا غیر پارلیمان کیسے ہوگئی۔ کہنے لگے جو قرارداد پاس کرتی ہے، اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتی۔ یہ قرارداد کہاں سے آئی، کس نے تیار کی، حتی کہ اس قرارداد میں ہے کیا، کچھ پتہ نہیں، پھر بھی پاس کر دیتی ہے۔

اجلاس میں حقیقی وزیر اعظم (جن کا تخلص وزیر داخلہ ہے) نے اپوزیشن کے ایک لیڈر کے بارے میں کہا کہ ان کی تقریریں غلیظ ہوتی ہیں۔ اس پر ہلّڑ سا مچ گیا۔ سپیکر یا چیئرمین نے یہ لفظ حذف کر دیا۔

لفظ غلیظ پر ایک پرانا واقعہ یاد آ گیا۔ کئی عشرے پہلے کی بات ہے۔ احباب میں ایک صاحب "معرب" اردو بولا کرتے تھے۔ یعنی........

© Daily Urdu