menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Darhi Walay Mazah Nigar Bhi Hote Hai

57 0
01.03.2026

داڑھی والے مزاح نگار بھی ہوتے ہیں

سید سلمان گیلانیؒ کو آپ سب نے بطور مزاح نگار دیکھا اور سنا ہوگا مگر حقیقت تو یہ ہے کہ ان کا سب سے منفرد اور نمایاں حوالہ نعت رسول مقبول ﷺ اور منقبت نگاری کا تھا۔ پاکستان میں جب بھی کسی فتنے نے سر اٹھایا، اس کی سرکوبی کے لیے شعری جہاد سب سے پہلے سید سلمان گیلانی نے کیا، انھیں یہ محبت اور جنون اپنے والدِ گرامی سید امین گیلانیؒ کی طرف سے ورثے میں ملا تھا۔ سید امین گیلانی نے بھی اس وقت اسٹیجوں پر مسئلہ ختم نبوت پر نظمیں سنائیں۔

ملک بھر کے اسٹیجوں پر دو نام نمایاں ہوتے تھے، مولانا منظور احمد چنیوٹی اور سید امین گیلانی، والد مرحوم کے بعد یہ ذمہ داری سید سلمان گیلانی نے اپنے کندھوں پر اٹھائی اور پاکستان کی بجائے دنیا بھر میں اس مشن کے لیے خود کو وقف کر دیا۔ میرا بھی سید سلمان گیلانی سے پہلا تعارف اور ملاقات بطور نعت خواں تھی، آپ میرے شہر کے ایک چھوٹے سے گائوں میں نعت پڑھنے تشریف لائے تھے، اس تقریب میں کئی نامور نعت خواں بھی شریک تھی، اسٹیج پر میں نے بھی بطور مبتدی نعت خوان شرکت کی، بعد از تقریب گیلانی صاحب نے اپنے نعتیہ مجموعے"میں ہوں عندلیبِ بطحا"سے نوازا اور ساتھ یہ مشورہ بھی دیا کہ "شعر اچھا کہہ لیتے ہو، اس سے ہمیشہ جڑے رہنا"۔

یہ میراپہلا تعارف اور ملاقات تھی، اس واقعے کو ڈیڑھ دہائی سے زیادہ کا عرصہ بیت گیا، میرے دماغ میں اس........

© Daily Urdu