Suba Kahan Khara Hai?
کوہاٹ میں پولیس لائنز پر خودکش حملہ ہوا جس میں پولیس افسران سمیت 15 پولیس اہلکار اور چھ عام شہری شہید ہوئے۔ ایک ویڈیو نظر سے گزری جس میں ایس پی اکبر خان کے جنازے پر ان کا چودہ سالہ بیٹا اپنے باپ کے تابوت کو سلامی دے رہا تھا۔ آنکھوں میں آنسو تھے اور چہرے پر وہ غم جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ یہ منظر دیکھ کر آنکھ بھر آئی۔
پھر اسی ویڈیو کے نیچے ایک اور منظر سامنے آیا۔ ایک صحافی نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سے صوبے میں امن و امان کی ابتر صورت حال پر سوال کیا۔ جواب آیا "عمران خان کی صحت پر سوال کرو بس" اور وزیراعلیٰ آگے بڑھ گئے۔ دو ویڈیوز، ایک ہی صوبہ، دو بالکل مختلف دنیائیں۔ ایک طرف وہ خاندان ہیں جن سے دہشت گردی نے ان کا سربراہ چھین لیا۔ دوسری طرف صوبے کا سربراہِ حکومت ہے جس کے سامنے اسی صوبے کے امن و امان کا سوال تھا،........
