menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hazrat e Hur, Karbala Ke Pehle Shaheed

30 0
27.06.2026

حضرت حرؓ، کرب و بلا کے پہلے شہید

تاریخ کبھی کبھی صدیوں تک خاموش رہتی ہے، پھر اچانک ایک لمحہ جنم لیتا ہے جو زمانوں پر حکمرانی کرنے لگتا ہے۔ وہ لمحہ نہ تلوار سے پیدا ہوتا ہے، نہ تاج و تخت سے، بلکہ ایک بیدار ضمیر سے جنم لیتا ہے۔ قبیلہ بنو تمیم کے ایک سردار جن کو سب سے پہلے ابن زیاد نے ایک ہزار فوجیوں کے دستے کے ساتھ حضرت امام پاک اور ان کے رفقاء کو گھیر کر میدان کربلا میں لانے کا حکم دیا۔ آپ حکم تو بجا لائے مگر جب آپ نے دیکھا کہ ابن زیاد سمجھوتھے پر آمادہ نہیں اور چاہتا ہے کہ یزید کی اتباع میں حضرت امام حسینؑ کو ضرر پہنچایا جائے تو اس بات نے ان کی پشیمانی میں اضافہ کر دیا شب عاشور ساری رات سوچ بچار کے بعد حضرت حر اس نتیجے پر پہنچے کہ حق تو آل رسول ﷺ کے ساتھ ہے تو کہیں میں رب اور رسول کو خفا نہ کر دوں۔

بخدا میں جنت یا دوزخ میں سے ایک کا انتخاب کررہا ہوں اور اللہ تبارک و تعالیٰ کی قسم میں نے اپنے لیے جنت کا انتخاب کر لیا ہے۔ اگرچہ مجھے اس کے عوض ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے۔ یہ الفاظ حضرت حرؓ نے اپنے بھائی، بیٹے اور غلام سمیت امام زمانہ حضرت حسین پاکؑ کی طرف بڑھتے ہوئے اپنے گھوڑے کو ایڑ لگاتے ہوئے اوس بن مہاجر کی بات کے جواب میں کہے تھے۔ حضرت حرؓ کی زندگی میں بھی ایسا ہی ایک لمحہ آیا جس نے ثابت کر دیا کہ انسان کی سب سے بڑی جنگ میدانِ کارزار میں نہیں، اپنے........

© Daily Urdu (Blogs)