menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Waseem Ko Insaf Mil Gaya?

49 0
24.10.2026

وسیم کو انصاف مل گیا؟

ملتان میں دن دیہاڑے ایک گاڑی نے پندرہ سالہ معصوم بچے کو کچل ڈالا۔ گاڑی وسیم نامی بچے کا پیچھا کررہی تھی کہ ایک گھر کے گیٹ پر گاڑی نے بچے کو روند دیا اور وہ بچہ خون میں لت پت موت کے منہ میں چلا گیا۔ وہ یتم بچہ جس کا باپ تو مر چکا تھا اور ساتھ ہی ریاست نے بھی اس کی ماں بننے سے انکار کردیا تھا۔ تبھی وہ بچہ یتیم خانے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوا تھا اور وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لئے الیکٹریشن کی تربیت کی غرض سے توقیر نامی ٹھیکیدار کے پاس چلاگیا۔ یتیم خانے کی محرومیاں برداشت کر لینے والا بچہ جانے وہ کون سے حالات تھے کہ ٹھیکیدار کو چند دنوں میں ہی چھوڑ کر بھاگ گیا تھا۔ یہ کوئی ایسا جرم تو نہ تھا جس کی سزا موت کی صورت میں ملتی۔

اس قتل کے پیچھے جانے کونسے راز چھپے ہیں جنہیں چھپانے کے لئے ایک بچے کو قتل کرنا ضروری ہوگیا تھا۔ یہ قتل اتنا سادہ نہیں ہے کہ قاتل کو پولیس مقابلے میں مار کر اس باب کو بند کیا جائے۔ حکومت کو چاہیئے کہ مجرم تو اپنے انجام کو پہنچ گیا لیکن پھر بھی اس کیس کے پیچھے چھپے ہوئے سوالات کو ضرور منظر عام پر لائے تاکہ لوگ اپنے بچوں کو ایسے کسی بھی خود ساختہ ٹریننگ مرکز پر بھیجنے سے پہلے ہزار بار سوچیں۔

تصویر کا یہ دوسرا رخ بھی اتنا ہی سنجیدہ ہے جس قدر وسیم کی موت۔ ایک اہم سوال ہے کہ جس ملزم کو صبح کے وقت ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں لایا گیا تھا وہ رات تک پولیس کی کسٹڈی سے فرار ہوا اور مارا بھی گیا۔ مطلب یہ کہ پولیس اور سی سی ڈی کی گرفت اس قدر........

© Daily Urdu (Blogs)