menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Great Game Ka Chotha Daur

31 0
01.03.2026

گریٹ گیم کا چوتھا دور

ہم پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو صرف سرحدی جھڑپوں، مہاجرین اور ٹی ٹی پی تک محدود سمجھ رہے ہیں لیکن یہ محض مسائل کی بالائی سطح ہے۔ گہرائی میں ایک عالمی اسٹریٹیجک کھیل جاری ہے، جس میں بھارت، چین، روس، قطر، متحدہ عرب امارات اور امریکہ، سب کے سب اپنے اپنے مہرے چل رہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے سابق تجزیہ کار مارون وینبام کہتے ہیں کہ پاک افغان تعلق کو تنہا نہیں دیکھا جا سکتا، یہ دونوں ایک وسیع تر علاقائی شطرنج کا حصہ ہیں۔

1904ء میں لندن کی رائل جیوگرافیکل سوسائٹی میں برطانوی جغرافیہ دان سر ہلفرڈ میکنڈر نے کہا تھا، "جو مشرقی یورپ پر حکومت کرے، وہ ہارٹ لینڈ کو کنٹرول کرتا ہے، جو ہارٹ لینڈ کو کنٹرول کرے، وہ ورلڈ آئی لینڈ کو کنٹرول کرتا ہے اور جو ورلڈ آئی لینڈ کو کنٹرول کرے، وہ دنیا کو کنٹرول کرتا ہے"۔

یہ جملہ آج 2026ء میں بھی اتنا ہی سچ ہے۔ افغانستان اس "ہارٹ لینڈ" کا دروازہ ہے اور پاکستان اس دروازے کا چوکیدار۔ لیکن اس مرتبہ لڑائی کا آغاز گھر والوں اور چوکیدار کے درمیان ہو رہا ہے اور شاید دونوں کو ہی علم نہیں کہ ان کے ساتھ مستقبل میں ہونے کیا جا رہا ہے؟

افغانستان میں کھیلی جانے والی "گریٹ گیم" وہ کھیل ہے، جس کا پہلا دور (1830 سے1907) برطانیہ اور روس کے مابین 12 جنوری 1830 کو شروع ہوا، جب لندن نے ہندوستان تک نئے تجارتی راستے قائم کرنے کا حکم دیا۔

برطانیہ کو خوف تھا کہ روس ہندوستان تک پہنچ جائے گا اور روس کو ڈر تھا کہ برطانیہ وسطی ایشیا پر قابض ہو جائے گا۔

کھیل کا محور تھے جاسوسی، نقشہ سازی اور مقامی حکمرانوں کو خریداری۔ تب افغانستان اس پوری بساط کا مرکز بنا۔ برطانیہ نے........

© Daily Urdu (Blogs)