Janoobi Asia Mein Nayi Safbandi?
جنوبی ایشیا میں نئی صف بندی؟
عالمی سیاست بعض اوقات شطرنج کی اُس بساط سے مشابہ دکھائی دیتی ہے جہاں مہرے اپنی چال پر خود حیران رہ جاتے ہیں۔ بادشاہ مسکرانے لگتے ہیں، وزیر بیان دینے لگتے ہیں، جرنیل نقشہ بنانے لگتے ہیں اور لوگ یہ سمجھتے رہتے ہیں کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ محض اتفاق ہی ہے اور کچھ بھی نہیں۔ مگر جب تاریخ کی گرد ہٹائی جاتی ہے تو اکثر معلوم ہوتا ہے کہ یہ اتفاقات بھی کسی نہ کسی ارادے کی آغوش میں پل رہے تھے۔
میں یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ ہر واقعے کے پیچھے کوئی خفیہ ہاتھ ضرور ہوتا ہے لیکن یہ گمان ضرور رکھتا ہوں کہ عالمی طاقتیں کبھی بھی محض تماشائی نہیں ہوتیں۔ وہ یا تو کھیل رہی ہوتی ہیں اور یا پھر کھیل لکھ رہی ہوتی ہیں۔ مئی 2025 میں پہلگام واقعے سے شروع ہونے والی پاک بھارت جنگ کو میں اسی زاویے سے دیکھتا ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ سب کچھ ویسا ہی ہو جیسا ہمیں بتایا گیا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزامات لگائے۔ جس سے سرحدی کشیدگی بڑھی، جذبات بھڑکے اور محدود جنگ چھڑ گئی۔ لیکن یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ اس جنگ کی بساط کہیں اور بچھی ہو۔ کیا بعید کہ امریکا نے دانستہ طور پر بھارت کو جان بوجھ کر ایک حد تک پیچھے ہٹنے دیا ہوتاکہ پاکستانی قیادت کے دل میں واشنگٹن کے لیے نرم گوشہ پیدا ہو سکے؟ کیوں کہ جنگ سے کچھ عرصہ قبل امریکی نائب صدر کا نئی دہلی کا دورہ محض سفارتی مصروفیت بھی ہو سکتا ہے مگر عالمی سیاست میں دورے کبھی خالی ہاتھ نہیں........
