Janab e Majeed Nizami, Saalgirah Mubarak Ho
جنابِ مجید نظامی، سالگرہ مبارک ہو
وقت ایسا آگیا ہے کہ آج ہمیں بار بار یہ یاد دلانے کی ضرورت ہے، صحافت محض اطلاعات کی ترسیل کا نام نہیں بلکہ سچائی کی حفاظت، اجتماعی شعور کی تربیت اور قوم کی فکری رہنمائی کا فریضہ ہے۔ آج جب ہم مجید نظامی صاحب کی سالگرہ کے حوالے سے انھیں یاد کرتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ ہم کسی ایک شخصیت کو نہیں بلکہ ایک پورے نظریاتی زمانے کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
وہ صرف ایک مدیر نہیں تھے بلکہ ایک ایسی فکری روایت کے امین تھے جس میں قلم ضمیر کا ترجمان ہوتا تھا، مفاد کا نہیں اور اخبار ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک مقصد ہوا کرتا تھا۔ ، نوائے وقت نے ہمیشہ ایک نظریاتی صحافت کی نمائندگی کی اور اس روایت کو استقامت کے ساتھ آگے بڑھانے والوں میں مجید نظامی کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ انھوں نے اپنی زندگی اس تصور کے لیے وقف کر دی جس کی بنیاد برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے خون اور قربانیوں سے رکھی تھی۔ وہ قائداعظم محمد علی جناح کے وژن، علامہ اقبال کے خواب اور تحریک پاکستان کے نصب العین کو محض حوالہ نہیں بلکہ عملی جدوجہد کا حصہ سمجھتے........
