Ibrahimi Bayaia, Wahdat e Adyan Aur Fikri Hudood Ka Sawal
ابراہیمی بیانیہ، وحدتِ ادیان اور فکری حدود کا سوال
عصرِ حاضر میں مذہب، سیاست اور عالمی سفارت کاری کے باہمی تعلقات ایک نئی نوعیت کی بحث کو جنم دے رہے ہیں۔ دنیا کے مختلف خطوں میں بین المذاہب مکالمے، مذہبی رواداری اور تہذیبی ہم آہنگی کے عنوانات کے تحت متعدد اقدامات سامنے آرہے ہیں جن کا مقصد مختلف عقائد کے حامل افراد کے درمیان کشیدگی کم کرنا اور بقائے باہمی کے اصولوں کو فروغ دینا ہے۔ تاہم جب یہ مباحث عقیدے کی بنیادی حدود، مذہبی شناخت اور حق و باطل کے تصورات سے متصادم ہونے لگتے ہیں تو فکری اور مذہبی حلقوں میں شدید اختلافات جنم لیتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں "ابراہیمی" تصور اور "وحدتِ ادیان" کے موضوع پر ہونے والی گفتگو اسی نوعیت کی ایک اہم بحث ہے جس نے مسلم دنیا میں وسیع فکری ردعمل پیدا کیا ہے۔
اس حوالے سے سعودی عرب کی مستقل کمیٹی برائے علمی تحقیق و افتاء کا ایک قدیم مگر معروف فتویٰ بارہا زیرِ بحث آتا رہا ہے۔ یہ فتویٰ بنیادی طور پر اس نظریے کا جائزہ لیتا ہے جس میں اسلام، یہودیت اور عیسائیت کو ایک مشترک مذہبی فریم ورک کے تحت یکجا کرنے یا ان کی حقانیت کو مساوی سطح پر پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ کمیٹی نے اپنے موقف........
