menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

The Nixon Moment Of Pakistan

44 0
26.03.2026

دا نکسن مومنٹ آف پاکستان

واشنگٹن پوسٹ۔ پچیس مارچ دو ہزار چھبیس۔ آج صبح۔ سرخی: "پاکستان کی امریکہ ایران مذاکرات کی ثالثی کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں"۔ ایران نے پاکستان کی "نیک نیتی" کی تعریف کی۔ پاکستانی تجزیہ نگار نے "بالواسطہ مذاکرات میں تیز اور اہم پیش رفت" کی تصدیق کی۔ وال سٹریٹ جرنل نے ابھی انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن کے چیف کو رپورٹ کیا ہے کہ مذاکرات اگلے دو دن میں اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

رائٹرز نے اپنی خصوصی رپورٹ میں کہا۔ "اگر مذاکرات ہوئے تو یہ پاکستان کی عالمی اہمیت کو اس سطح تک لے جائے گا جو انیس سو اکہتر میں نکسن کے خفیہ چین دورے کی ثالثی کے بعد نہیں دیکھی گئی"۔

رکو۔ یہ جملہ دوبارہ پڑھو۔ نکسن کا چین دورہ۔ انیس سو اکہتر۔ وہ لمحہ جب پاکستان نے دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے درمیان پل بنایا اور سرد جنگ کا رخ بدل دیا۔ آج رائٹرز اسی موازنے پر بات کر رہا ہے۔ مشہور بھارتی اخبار دا ہندو نے آج اسی پر خصوصی مصرع باندھا ہے کہ نکسن، چین کی ملاقات کرانے کے بعد پاکستان دولخت ہوگیا۔

پچیس دن ہو گئے۔ اٹھائیس فروری کو ٹرمپ نے اسے بہتر گھنٹے کی گیم سمجھ کر شروع کیا تھا۔ خامنہ ای مارو، قیادت ختم کرو، نظام بدلو، گھر جاؤ۔ اورنج تباہی غلط نکلا۔ چالیس سے زائد اعلیٰ عہدیدار مارے مگر ایران ڈگمگایا نہیں۔ پانچ سو سے زائد بیلسٹک میزائل اور دو ہزار ڈرون داغے۔ آبنائے ہرمز بند کر دی۔ خلیجی ممالک پر حملے کیے۔ امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ تیرہ امریکی فوجی مارے گئے۔ دو ارب ڈالر یومیہ جنگی لاگت۔ پٹرول کی قیمتیں تیئس دن مسلسل بڑھیں۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے کہا یہ ستر کی دہائی کے دونوں تیل بحرانوں سے بدتر ہے۔ ٹرمپ کا خود اعتراف: "ہم نے سوچا نہیں تھا کہ ایران دوسرے ممالک پر حملہ کرے گا"۔

تیس مارچ کو پانچ دن کی مہلت ختم ہوتی ہے۔ اس سے پہلے یا تو جنگ بندی ہوگی یا ٹرمپ ایرانی بجلی گھر تباہ کرے گا۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ بجلی گھروں پر حملے کی صورت میں پوری خلیج کے توانائی اور پانی کے ڈھانچے تباہ کیے جائیں گے اور آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دی جائیں گی۔ خلیج میں پانی صاف کرنے کے پلانٹ تباہ ہوئے تو کروڑوں لوگوں کو پینے کا پانی نہیں ملے گا۔ تیل کی سپلائی مکمل بند ہوگی۔ عالمی معیشت تباہ ہوگی۔ یہ تیسری عالمی جنگ........

© Daily Urdu