menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Clean Sweep Ka Khwab Chakna Choor

29 0
03.03.2026

کلین سویپ کا خواب چکنا چور ہوگیا

جنگ کے تیسرے دن کا سورج طلوع ہوتے ہی وہ تمام مفروضے ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں جن پر واشنگٹن اور تل ابیب کے جنگی کھیلوں کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ یہ کوئی فلمی کہانی نہیں بلکہ ایک ہولناک حقیقت ہے کہ جس حکومت کی تبدیلی کا خواب دیکھا گیا تھا، اس کے آثار فی الحال دور دور تک نظر نہیں آرہے۔ امریکا اور اسرائیل کو سرپرائز اٹیک کا ایڈوانٹیج تو مل گیا، مگر رجیم چینج کے آثار نظر نہیں آرہے۔ جنگ کے دوسرے دن اسرائیل، امریکی اڈوں اور عرب ممالک پر ایرانی ڈرون اور میزائل مسلسل برس رہے ہیں۔

ایران کی موجودہ حکمتِ عملی کا واحد مقصد امریکی اور اسرائیلی حملوں کے ابتدائی جھٹکے کو صرف جذب کرنا، اپنی پوزیشن پر قائم رہنا اور جنگ کے مزید پھیلاؤ کا واضح اشارہ دینا ہے۔ تہران اس وقت انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی پر گامزن ہے، جہاں وہ پریشان حال علاقائی کھلاڑیوں کی جانب سے جنگ بندی کی ثالثی کا منتظر ہے۔ ایرانی منصوبہ سازوں کا یہ پختہ یقین ہے کہ اگر صدر ٹرمپ کو اس مہم جوئی میں فوری فتح حاصل نہ ہوئی، تو وہ جلد ہی واپسی کا راستہ تلاش کرنا شروع کر دیں گے اور اس کے بعد ہونے والے مذاکرات کی نوعیت اور شرائط بالکل مختلف ہوں گی۔

وال اسٹریٹ جرنل کی آج کی رپورٹ نے پینٹاگون کے ماتھے پر پسینہ لا دیا ہے کیونکہ امریکی جاہ و جلال کے پیچھے ایک چھپا ہوا بحران سر اٹھا رہا ہے اور وہ ہے اسلحے........

© Daily Urdu