Hen
آج کل جب مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹر گرافکس کا استعمال بہت عام ہو چکا ہے جارج پالفی کی ہدایت کاری میں بنی فلم "مرغی(HEN)" میں کمپیوٹر گرافکس یا مصنوعی ذہانت کا سہارا لینے کی بجائے مرغی کا مرکزی کردار نبھانے کے لیے آٹھ اصلی مرغیوں کو ماہر ٹرینرز سے تربیت دلوا کر بطور اداکار استعمال کیا گیا ہے اور یہی چیز اس فلم کو بہت خاص بناتی ہے۔
ہر منظر دیکھتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ جرمنی یونان اور ہنگری کی مشترکہ پروڈکشن میں بنی اس منفرد اور جاندار فلم کو فلماتے ہوئے بہت محنت کی گئی ہے اور یقیناً اس فلم کی شوٹنگ بہت مشکل اور صبر آزما رہی ہوگی۔
فلم میں آپ پہلی بار دنیا کو ایک مرغی کی آنکھ سے دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں۔ کہانی کی ابتدا ہی ایک مرغی کے انڈہ دینے کے تکلیف دہ عمل سے........
