menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Az Raah e Kanjoosi (2)

25 0
03.04.2026

بخیل کا تعلق فقط مال و دولت ہی سے نہیں ہوتا کسی کے اچھے کار ہائے نمایاں کی تعریف نہ کرنا بھی کنجوسی کے اعلیٰ معیار کو ظاہر کرتا ہے یا کسی کے تعاون یا احسان کا شکریہ ادا نہ کرنا بھی مثلاً کوئی جیب کترا جیب کو عمدہ طریقے سے کاٹنے کے بعد اسے رفو کرکے رفو چکر ہو جائے تو اس کا بھی شکریہ بنتا ہے۔ جیسے امریکہ اور اسرائیل کو یہ محسوس ہو کہ دنیا کے معاملات کا "انجن" جام ہو رہا ہے اور وہ "غریب" ملکوں کی مشین کو تیل دینے کے لئے اپنا سب کچھ اس میں جھونک دیں اور کسی بخالت سے کام نہ لیں تو اس امر کی تعریف نہ کرنا بھی کنجوسی کے زمرے میں آتا ہے۔

راقم کے خیال میں علمی بات کو چھپا لینا سب سے بڑی کنجوسی ہے۔ میرے طالب علمی کے زمانے میں ایک عزیز نے مجھ سے چند سوال کیے۔ پہلا سوال تھا ایک آٹے کی چکی والے کے پاس صرف چار باٹ ہیں جن کا کل وزن ایک من یعنی چالیس کلوگرام ہے اور وہ انہیں چار باٹوں سے اپنے گاہکوں کو ایک سے لے کر چالیس کلو تک اشیاء تول دیتا ہے۔ بتاؤ ان چارباٹوں کا وزن کیا ہے جن کو وہ ترازومیں آگے پیچھے رکھ کر پورا تولتا ہے۔

دوسرا سوال تھا کوئی ایسی رقم بتاؤ جو ایک سے لے کر نو تک سب پر برابر تقسیم ہو جائے۔ دونوں سوال اتنے علمی تھے کہ مجھ جیسے علمی بھوکے کے دماغ میں چوہے ناچتے رہے لیکن بے سود لیکن اسرار اور ہار ماننے کے باوجود موصوف نے ان سوالات کا جواب نہ دارد۔ شاید انہوں نے پلے باندھ رکھا تھا کہ........

© Daily Urdu