Sahibzadgan Ki Salahiyat Aur Qabooliyat
صاحبزادگان کی صلاحیت اور قبولیت
یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ بعض صاحبزادگان آخر کس حیثیت میں دینی مدارس کے طلبہ و فضلاء کو وعظ و نصیحت کرتے ہیں، انہیں دنیاوی تعلیم سے دور رہنے کا درس دیتے ہیں اور اکابر کے نقشِ قدم پر چل کر قبولیت حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔ صاحبزادگان کو محض خاندانی نسبت کی بنیاد پر کس حیثیت میں غیر معمولی مقام دیا جاتا ہے۔ اگر ان سے صاحبزادگی کی شناخت الگ کر دی جائے تو وہ دیگر طلبہ کی طرح ایک عام طالب علم ہی ہوتے ہیں اور انہیں کسی بھی اعتبار سے دوسروں پر فوقیت حاصل نہیں ہونی چاہیے۔
درس نظامی سے فراغت کے بعد متعدد مدارس میں صاحبزادگان کو ان کی پسند کی ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں، جنہیں وہ اپنی سہولت کے مطابق انجام دیتے ہیں، ان کے لیے اہم مناصب خالی کرنے کی خاطر بعض اوقات برسوں سے خدمات انجام دینے والے قابل اور سینئر........
