Madah Baqi Hai
تاریخ انسانی میں جتنی مدح سرائی ممدوح کائنات، جان رحمت، محسن انسانیت، رحمت العالمین، خاتم النیین ﷺ کی شان میں ہوئی وہ امتیاز کسی اور کو حاصل ہونا ناممکن۔ برصغیر پاک و ہند کو یہ اعزاز حاصل کہ اولیاء کرام کی بڑی تعداد جن حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء سے لیکر خواجہ معین الدین چشتی سنجری سیستان سے، داتا گنج بخش سید علی ہجویری غزنی سے، شیخ محمد اسماعیل بخاری 395 ہجری۔
خواجہ قطب الدین بختیار کاکی فرغانہ سے، شیخ بہاؤالدین زکریا کے آبا مکہ مکرمہ سے بغداد پھر ملتان آباد ہوئے، خواجہ باقی باللہ، معروف نے اس سرزمین کو اپنی مستقل آماجگاہ بنایا صوفیا کی صحبت اعلی اخلاق و کردار نے برصغیر پاک و ہند پر جو انمٹ نقوش چھوڑے اس سے لاکھوں مشرف بہ اسلام ہوئے تو لاکھوں غیر مسلم آج بھی ان سے محبت و عقیدت کے رشتے میں پیوند۔ صوفیا سے تعلق اور انکے محمدی اخلاق و کردار کا اثر ہی غیر مسلم شعرا، ادیبوں اور مستشرقین کی حضور اکرم کی شان میں مدح سرائی کا سبب ٹہری۔
برصغیر پاک و ہند کے نامور غیر مسلم شعرا میں آرزو سہارنپوری سادھو رام، اختر ہری چند، پروفیسر جگن ناتھ آزاد، ادب سیتا پوری کنور، سورج نرائن........
