Ye Sahafat Nahi
یہ جو آج کل یوٹیوب پر انٹرویوز یا پوڈ کاسٹ کے نام پر ہو رہا ہے یہ صحافت نہیں، یہ سوال جواب نہیں، یہ سرِعام پھانسی ہے وہ بھی بغیر عدالت، بغیر ثبوت، بغیر اپیل۔ اس نئے سوشل میڈیا دور میں اینکر کا کام سوال پوچھنا نہیں رہا بلکہ اینکر اب جلاد ہے۔ مائیک اس کے ہاتھ میں تلوار ہے، کیمرہ جلوس اور ناظر وہ ہجوم جو ہر وار پر "واہ واہ" کرتا ہے۔
ایسا سوال بھی مہمان کی گردن پر رکھا جاتا ہے "آپ کو شرم نہیں آتی؟"۔ یہ سوال نہیں یہ فیصلہ ہے۔ پھر مہمان کو بولنے دیا جاتا ہے صرف اتنا کہ وہ اپنے ہی الفاظ میں اپنی قبر کھود لے۔ جیسے ہی بات ذرا پیچیدہ ہوئی اینکر بیچ میں کود پڑتا ہے "آپ گھما رہے ہیں "، "اب آپ کا پتہ لگ گیا ہے"۔ یعنی فیصلہ پہلے سوال بعد میں۔ یوٹیوب اینکر کو معلوم ہے کہ تذلیل غصے کو زندہ رکھتی ہے اور غصہ ویوز لاتا ہے۔ چنانچہ سوال کچھ یوں ہوتے ہیں "آپ نے یہ کیوں کہا؟"، "آپ نے وہ کیوں کہا؟"، "آپ نے اُس وقت چپ کیوں تھے؟"۔ یہ سوال نہیں، یہ تفتیشی جال ہوتے ہیں۔ جواب چاہے کچھ بھی ہو اینکرکے پاس اگلا جملہ تیار ہوتا ہے "یہ تو منافقت ہے"، "آپ کنفیوژ ہیں"، "یہی تو مسئلہ ہے آپ لوگوں کا"۔ یہ جملے دلیل یا سوال نہیں یہ کردار کُشی کے ہتھیار........
