Marka e Karbala: Rishton Ke Bahmi Ehteram Ka Lazawal Dars
معرکۂ کربلا: رشتوں کے باہمی احترام کا لازوال درس
محرم الحرام کا چاند جب افقِ آسمان پر نمودار ہوتا ہے تو تاریخِ انسانیت کا وہ باب خود بہ خود کھل جاتا ہے جس کے ہر ورق پر ایثار، وفا، صبر اور استقامت کی روشنی ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جو ہر دل کو جھنجھوڑتا ہے، ہر ضمیر کو بیدار کرتا ہے اور ہر سوچنے والے انسان سے یہ سوال پوچھتا ہے کہ تم نے حق کی راہ میں کیا دیا؟
واقعۂ کربلا کو اگر صرف سیاسی یا عسکری تناظر میں دیکھا جائے تو ہم اس کے سب سے روشن پہلو سے محروم رہ جاتے ہیں۔ کربلا دراصل انسانی رشتوں کی وہ عظیم درسگاہ ہے جہاں ہر رشتے نے اپنی بلند ترین اخلاقی منزل پائی۔ وہاں باپ نے باپ کا حق ادا کیا، بھائی نے بھائی کا، بیٹے نے بیٹے کا اور بہن نے اپنے بھائی کی شہادت کے بعد اس مشن کو اپنے سینے سے لگا لیا جسے باطل کی تلوار ختم نہ کر سکی۔
حضرت امام حسینؑ کی شخصیت پر غور کریں تو آپؑ صرف نواسۂ رسول ﷺ یا عظیم قائد نہیں بلکہ ایک شفیق باپ، مہربان بھائی اور خاندان کے محافظ بھی ہیں۔ کربلا کے میدان میں آپؑ نے ہر فرد کے وقار، عزت اور جذبات کا خیال رکھا۔ آپؑ نے اپنے خاندان کو اپنے مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا بلکہ انہیں حق کے راستے کا آزادانہ اور شعوری........
