Tehzeeb Hai Koi Tweet Nahi Ji Mit Jaye Gi
تہذیب ہے کوئی ٹویٹ نہیں جو مٹ جائے گی
ایک ایسا جہاہل شخص جو طاقت اور غرور کے نشے میں اپنے آپ کو خدا سمجھ بیٹھا ہے روز نئی ایک بونگی مار کر یہ بتلاتا ہے کہ مجھ سے بڑا احمق اس جہاں مین کوئی نہیں۔ ٹرمپ جیسے جاہل کا اعلان میں ایران کو ایک رات میں ختم کرونگا یہ حماقت اور جہالت نہیں تو اور کیا ہے۔ ایک رات میں ایک تہذیب کو ختم کرنے والا لگتا ہے احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ یہ محض ایک بیان نہیں تھا یہ طاقت کے نشے میں بدمست ذہن کی وہ بڑ ہے جس میں تاریخ کا شعور نہیں تہذیب کا احترام نہیں اور الفاظ کی حرمت بھی محفوظ نہیں رہتی ایک رات میں ایک تہذیب ختم ہو جائے گی یہ جملہ نہیں جہالت کا اشتہار ہے۔
دنیا کے نقشے پر کچھ چہرے ایسے ابھرتے ہیں جو خود کو زمانے کا محور سمجھ بیٹھتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ایک حکم سے موسم بدل جائیں گے ایک اشارے سے قومیں مٹ جائیں گی اور ایک رات میں تاریخ کے ہزاروں سال راکھ ہو جائیں گے مگر تاریخ جناب ٹویٹر کی ٹائم لائن نہیں ہوتی کہ........
