menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Rait Ki Deewar Aur Awami Mazaq

20 0
02.04.2026

جھوٹ کی دیوار اور عوامی مذاق

حکومتی ایوانوں سے جب "سستی چھت" اور "اپنا گھر" کے نعرے بلند ہوتے ہیں، تو کرائے کے ٹوٹے پھوٹے مکانوں میں زندگی کاٹتے غریبوں کے دل میں ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ضرور آتا ہے۔ اخبارات کے چمکدار اشتہارات اور ٹی وی پر وزراء کے بلند و بانگ دعوے دیکھ کر لگتا ہے کہ شاید اب ریاست کو ان لوگوں کا خیال آ ہی گیا ہے جو سالوں سے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ لیکن افسوس! جب یہ عام آدمی ان دعوؤں کی حقیقت کھوجنے نکلتا ہے، تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب "ریت کی دیوار" کے سوا کچھ نہیں۔ یہ محض سرکاری سکیمیں نہیں بلکہ ایک سفید پوش انسان کی غیرت اور غریب کی غربت کا سرِ عام مذاق ہے۔ ان اشتہارات کے پیچھے چھپا سچ اتنا ہی کڑوا ہے جتنا ایک بے گھر انسان کا کرائے کے مکان میں گزارا ہوا ایک ایک لمحہ۔

​آج کل تو ایسا لگتا ہے جیسے حکومت نے عوامی خدمت کے نام پر کوئی "آن لائن بزنس" کھول رکھا ہے۔ کبھی رمضان ریلیف پروگرام کے نام پر ایپس بنتی ہیں تو کبھی "مریم کو بتاؤ" جیسی ایپلی کیشنز کا شور مچایا جاتا ہے۔ ان ایپس پر اتنا رش اور اتنی ٹریفک ہوتی ہے کہ دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ حکومت بھی اب یوٹیوبرز کی طرح آن لائن پیسے کمانے کے چکر میں ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے ان پورٹلز پر چلنے والے اشتہارات اور لاکھوں کروڑوں کی ٹریفک سے حکومت کی اپنی تو خوب کمائی ہو رہی ہوگی، مگر غریب کے ہاتھ وہی خالی پیالہ ہی آتا ہے۔........

© Daily Urdu (Blogs)