menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Majazi Khuda

23 0
previous day

ہمارے معاشرے میں شادی کے بعد عورت کو ایک جملہ بہت کثرت سے سننے کو ملتا ہے: "شوہر تمہارا مجازی خدا ہے"۔ بظاہر یہ جملہ شوہر کے مقام اور ازدواجی احترام کو بیان کرتا ہے، مگر المیہ یہ ہے کہ وقت کے ساتھ اس جملے نے اپنے اصل مفہوم سے زیادہ ایک سماجی ہتھیار کی شکل اختیار کرلی ہے۔ اسے عورت کو سمجھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ شوہر کے سامنے خاموش رہو، اس کی زیادتی برداشت کرو، اس کے سخت الفاظ سہہ لو، اپنے حقوق سے دستبردار ہوجاؤ اور اگر وہ تمہیں مسلسل توڑتا بھی رہے تو بھی اس کے مقام کا حوالہ دے کر خاموش کردیا جائے۔

"مجازی خدا" کہنے کا مطلب آخر کیا ہے؟ اگر اس اصطلاح کا مطلب یہ لیا جائے کہ شوہر کو اختیار مل گیا ہے اور بیوی کو اپنی عزت، سکون، حقوق اور آواز قربان کردینی چاہیے، تو پھر یہ ایک نہایت خطرناک سماجی تعبیر ہے۔ کیونکہ اسلام میں کسی انسان کو دوسرے انسان پر ایسا مطلق اختیار نہیں دیا گیا جس کے نتیجے میں ظلم، تحقیر، جبر، بے وفائی اور حق تلفی جائز ہوجائے۔ مجازی خدا ہونا اقتدار کا نام نہیں، ذمہ داری کا نام ہے۔ اختیار کا نام نہیں، امانت کا نام ہے۔ خوف پیدا کرنے کا نام نہیں، تحفظ دینے کا نام ہے اور بیوی کی خاموشی کا نام نہیں، اس کے وقار کی حفاظت کا نام ہے۔

سب سے بڑی ستم ظریفی یہ ہے کہ اگر شوہر کو اتنا بڑا مرتبہ دیا گیا ہے تو ہم نے صرف لڑکیوں کو کیوں بتایا کہ ان کا شوہر "مجازی خدا" ہے؟ ہم نے لڑکوں کو کیوں نہیں بتایا کہ جس مرتبے کا وہ دعویٰ کرتے ہیں، اس مرتبے کی شرائط بھی ہیں؟

کسی شخص کو صرف شوہر بن جانے سے ہر اخلاقی معیار سے بالاتر نہیں کردیا جاتا۔ اگر شوہر کو اتنا بڑا مرتبہ عطا کیا گیا ہے تو صرف لڑکی کو نہیں کہا جا سکتا کہ وہ مرتبہ شوہر کو دیا گیا۔ بلکہ یہ مرتبہ ہر اُس شوہر کو دیا گیا ہے جو اس پر پورا اترنے کا اہل ہوتا ہے۔ جو اس مرتبے کی شان اور نزاکت کو نہ سمجھے، وہ کیوں کر اس مرتبے پر فائز ہوگا؟ لہٰذا لڑکیوں کو یہ بتانے کی بجائے کہ وہ شوہر کے ہاتھوں اس لیے قتل ہی ہو جائیں کہ وہ مجازی خدا ہے، اس سے زیادہ شوہروں کو بھی مجازی خدا کا اصل مطلب سمجھایا جائے، بتایا جائے کہ مجازی خدا کی کیا خصوصیات ہوتی ہیں۔

نکاح کسی مرد کو ظلم کا لائسنس نہیں دیتا۔ بلکہ نکاح اسے ایک ایسی ذمہ داری میں داخل کرتا ہے جہاں ایک عورت کی عزت، تحفظ، جذبات، حقوق اور زندگی اس کے سپرد ہوتی ہے۔

قرآن شوہروں کو یہ........

© Daily Urdu (Blogs)