ایران امریکہ جنگ بندی:مالی و جانی نقصان کے باوجود ایران کیسے فائدے میں رہا؟
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی بالآخر عارضی جنگ بندی پر ختم ہوگئی ہے جس کے تحت دونوں فریق دو ہفتوں کیلئے جنگ روکنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ تقریباً 40 روز تک جاری رہنے والی اس جنگ نے جہاں خطے کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار رکھا وہیں اس کے اثرات عالمی سیاست، معیشت اور سیکیورٹی پر بھی گہرے مرتب ہوئے۔ بظاہر دیکھا جائے تو ایران کو اس جنگ کے دوران مالی اور جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، تاہم گہرائی میں جا کر دیکھا جائے تو صورتحال اس کے برعکس نظر آتی ہے۔ ایران نے نہ صرف اپنی عسکری صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا بلکہ یہ بھی ثابت کیا کہ وہ کسی بھی صورت میں آسان ہدف نہیں ہے۔ اس جنگ نے ایران کے عزم اور دفاعی حکمت عملی کو دنیا کے سامنے نمایاں کیا اور یہ پیغام دیا کہ وہ آخری دم تک مزاحمت کی صلاحیت رکھتا........
