menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Dunya Ko Jang Nahi Aman Chahiye

22 0
11.07.2026

دنیا کو جنگ نہیں امن چاہئیے

دعاؤں، التجاؤں اورہزارکوششوں کے باوجودجب امن کی جگہ جنگ کااعلان ہوتاہے توتکلیف توپھرہوتی ہے۔ امریکہ ایران جنگ رکوانے کے لئے ہم نے کیاکچھ نہیں کیا؟ اپنے سے ہزاروں میل دورعرب وفارس کوجنگ کاایندھن بنانے سے بچانے کیلئے ہم نے تووہ وہ قرض بھی چکائے جوہم پرفرض بھی نہیں تھے۔ آبنائے ہرمزپرجھومنے اورجھولنے والے مسٹرٹرمپ اورپاسداران انقلاب والے اگرمشرق وسطیٰ کوسرخ جامہ پہنانے کی قسم کھاچکے ہیں توہمارے خیال میں پھران کی منتیں کرنافضول اوربیکار ہے۔

ہمارے بڑے اکثرکہاکرتے تھے کہ دولڑنے والے اگرمنت سماجت اورخداکے واسطوں سے بھی لڑنے سے بازنہ آئے توپھرانہیں کھلاچھوڑدیناچاہئیے تاکہ دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے۔ بچے اکثرلڑتے رہتے ہیں، ہمیں یادہے گاؤں میں جب بھی بچے لڑتے توہم انہیں چھڑانے کی کوشش کرتے جب کوشش، منت اورسماجت کاان پرکوئی اثرنہ ہوتاتوہم مجبورہوکرانہیں چھوڑدیتے۔ پھرچندلمحوں میں جب ایک دوسرے کے ہاتھوں دونوں کی خوب ٹھکائی ہوتی توجھگڑاخودبخودختم ہوجاتا۔ نہ امریکہ کوئی چھوٹاہے اورنہ ہی ایران کوئی بچہ لیکن دونوں نے کام بچوں والے پکڑے ہوئے ہیں۔

دنیاکی ہزارکوششوں اورالتجاؤں کے باوجوددونوں فریق لڑائی سے بازنہیں آرہے۔ وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل جنرل عاصم منیرجیسے امن پسندلوگ محنت، کوشش اورجدوجہدکرکے ان کے درمیان جنگ بندی اورراضی نامہ کرادیتے ہیں۔ اگلے دن یہ بچوں کی طرح پھر منہ میں دھمکیاں اورہاتھوں میں پتھراٹھائے ایک دوسرے کومارنے کیلئے دوڑرہے ہوتے ہیں۔ لوگ کب تک ان کے درمیان مصالحت، ثالثی........

© Daily Urdu