Budget Ya Wazir e Azam Ka Imtihan?
بجٹ یا وزیراعظم کا امتحان؟
حالات کاروناتوہم ہمیشہ روتے ہیں لیکن اس وقت جوحالات بنے ہوئے ہیں ان پرصرف رونانہیں بلکہ دھاڑیں مارکرچیخنااورچلانابھی بنتاہے۔ ملک اس وقت جن سنگین معاشی مسائل سے دوچار ہے اس نے ہرخاص وعام کی نیندیں اڑاکررکھ دی ہیں۔ ملک میں مہنگائی، غربت اور بیروزگاری اس وقت عروج پرہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، روزگار کے مواقع کی کمی اور عوام کی قوت خرید میں نمایاں کمی نے عام آدمی کی زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ لوگوں کے لئے اپنے گھروں کا خرچ چلانا، بچوں کی تعلیم کا انتظام کرنا اور بنیادی ضروریات پوری کرنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔
مہنگائی ایک ایسا معاشی مسئلہ ہے جو معاشرے کے ہر طبقے کو متاثر کرتا ہے لیکن اس کے سب سے زیادہ منفی اثرات غریب اور متوسط طبقے پر پڑتے ہیں۔ جب اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مسلسل بڑھتی ہیں تو لوگوں کی قوت خرید کم ہو جاتی ہے اوران کے لئے روزمرہ زندگی گزارناپھر مشکل ہو جاتا ہے۔ آٹا، چینی، گھی، سبزیاں، بجلی، گیس اور پیٹرول جیسی بنیادی ضروریات کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ اس ملک کاآج مزدور، محنت کش اور تنخواہ دار طبقہ اپنی محدود آمدنی میں بڑھتے ہوئے اخراجات پورے کرنے سے قاصر دکھائی دے رہاہے۔
روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کے لئے تو حالات اس سے بھی پریشان کن ہو چکے ہیں۔ ہمارے مہربانوں........
