menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Gulab Devi Waqia, Adhura Sach

42 0
22.10.2026

گلاب دیوی واقعہ، ادھورا سچ

سوشل میڈیا کا ایک کمال یہ بھی ہے کہ یہ یکطرفہ تصویر پیش کرتا ہے اور آدھے سچ کے ساتھ ہی آگ لگا دیتا ہے۔ ایسا ہی کچھ گلاب دیوی ہسپتال میں ہوا جہاں ایک لیڈی ڈاکٹر اور مریض کے لواحقین کے درمیان ہاتھا پائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھنے میں آرہی ہے۔ اس ویڈیو کو عوامی پذیرائی اس لئے بھی ملی ہے کہ وہ مریض موت کے منہ میں چلاگیا اور ایک تاثر ابھرا کہ شاید ڈاکٹروں کی لاپرواہی اور مریض کو بروقت وینٹی لیٹر فراہم نہ کرنے کی وجہ سے مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس تاثر کے پیدا ہونے میں جہاں سوشل میڈیا کے کچھ لوگوں نے کردار ادا کیا ہے وہیں پر ہسپتال کی انتظامیہ کی خاموشی اور اپنا موقف بھرپور طریقے سے نہ دینے کی وجہ سے بھی اتنے بڑے پیمانے پر یہ فوٹیج لوگوں تک پہنچی اور عوامی رائے میں ڈاکٹر کو ظالم اور قاتل بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

میں اس واقعہ کے حوالے سے لکھنا تو نہیں چاہتا تھا کیونکہ ہمارے ہسپتالوں میں ایسے واقعات اکثر رونما ہوتے ہیں جہاں سیریس حالت میں مریض آتے ہیں اور موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں کیونکہ اکثر سرکاری ہسپتالوں میں بھی وینٹی لیٹر مناسب تعداد میں موجود نہیں ہوتے ہیں۔ جبکہ گلاب دیوی ہسپتال تو ویسے بھی ایک ٹرسٹ ہسپتال ہے جو لوگوں کے دیئے گئے عطیات سے چلتا ہے اور یا پھر صحت کارڈ کے پیسوں سے مریضوں کا علاج کرتا ہے۔ اس ہسپتال سے بہت سی امیدیں نہیں رکھی جا سکتی ہیں۔ پھر بھی یہ ہسپتال تقریباََ ایک صدی سے ٹی بی اور دل کے مریضوں کے لئے کام کررہا ہے۔

زیر نظر واقعہ میں 34 سالہ ذوالفقار نامی مریض گلاب دیوی ہسپتال کے چیسٹ وارڈ میں ایک ہفتہ سے داخل تھا۔ اس مریض کو ایڈوانس لیول کا ٹی بی کا مرض لاحق تھا اس کے علاوہ دمہ اور سانس کے پیچیدہ مسائل بھی تھے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس مریض کی حالت........

© Daily Urdu