menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Shukr Guzari Ki Zindagi Ya Nashukri Ka Azab

17 0
saturday

شکرگزاری کی زندگی یا ناشکری کا عذاب

ریاست انڈیانا میں جہاں ہمارا گھر ہے وہاں دو ہی موسم ہوتے ہیں۔ کچھ سرد یا بہت ہی سرد یا پھر بہت خوشگوار اور معتدل موسم۔ تکلیف دہ گرم موسم بالکل نہیں ہوتا۔ سرد موسم کے جاتے ہی بہار کی دلآویز مہک محسوس ہونے لگتی ہے اور شاخیں لالہ و گل کا رنگین لباس اوڑھ لیتی ہیں۔

یہ بیرونی موسم تو انسانی جسم محسوس کرتے ہی ہیں البتہ کوچۂ دل کے موسم گل کیلئے رنگین پیرہن کی شرط نہیں بدلتی

رنگ پیراہن کا خوشبو زلف لہرانے کا نام موسم گل ہے تمہارے بام پر آنے کا نام

قرب بہار کی ایک روشن اور چمکدار دوپہر تھی۔ دن تو جو گُزرا سو گُزرا۔ دوپہر کا وقت ہوا آتا تھا اور چونکہ میں ظہر کی نماز کیلئے اپنے دوپہر کے کھانے کا گھنٹہ استعمال کرتا تھا تو بالکل وہی وقت تھا۔ چند ایک مسجدیں ایسی ہیں جہاں عموماََ ظہر میں کوئی نہیں ہوتا اور میں مسجد کھول کر اذان دیتا ہوں۔ ضرورت ہو تو کچھ انتظار کے بعد اقامت کہہ کر نماز ادا کر لیتا ہوں۔ یہ ایسی ہی ایک مسجد تھی۔ بالکل عام سا دن تھا اور مسجد پہنچنے کے بعد نماز ادا کی البتہ خیال ہوا کہ گزرتے ہوئے وال مارٹ نامی سُپر سٹور جو بالکل ہی راہ میں آتا تھا، وہاں سے کچھ پیسے لے لینے چاہئیے۔ امریکہ میں بعض سپر سٹور خریداری کے بعد آپ کو موقع دیتے ہیں کہ بل ادا کرتے ہوئے اگر آپ بیس تیس ڈالر اپنے بنک اکاؤنٹ سے نکلوانا چاہیں تو بغیر فیس کی ادائیگی کے نکلوا لیجئیے۔

وقت کا مناسب استعمال کرتے ہوئے کوئی ایک آدھ چیز خریدی اور ادائیگی کیلئے بنک کا کارڈ مشین میں داخل کیا اور حیران کُن طور پر کارڈ مشین میں پھنس گیا۔ امریکہ میں عموماََ مشینوں کا بہت دھیان رکھا جاتا ہے اور ایسا نہ اس سے پہلے کبھی ہوا اور نہ ہی اس کے بعد کبھی ایسا موقع آیا۔ کارڈ کو چھوڑ کر جانے کی تو کوئی صورت ہی نہیں تھی لہذا انتظار ضروری تھا البتہ اسی دوران میں پیچھے کچھ شور ضرور سُنائی دیا۔ جو خاتون اس کاؤنٹر پر متعین تھیں وہ مدد کیلئے آگئیں اور........

© Daily Urdu