menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Insaniyat Ke Wasf

25 0
20.08.2026

ریزیڈنسی ختم کرتے ہوئے ایک بہت اہم مسئلہ کسی بھی ایسی ملازمت کی تلاش ہے جو آپ کو کسی ایسی جگہ پر کام دلوا سکے جہاں آپ نہ صرف بحثیت ڈاکٹر کام کر سکیں۔ اپنے اسپیشلائزیشن کے امتحان پاس کریں اور ضرورت پڑنے پر گرین کارڈ بھی لے سکیں۔ یہ مواقع مختلف جگہوں پر بشمول گنجان آباد شہروں کے بعض حصوں میں، چند ایک امریکی قصبوں، فوج کیلئے مختص اسپتالوں اور بعض بہت بڑے ریسرچ کے اسپتالوں میں موجود ہوتے ہیں لیکن ان کو تلاش کرنے اور مختلف ریاستی اور وفاقی اداروں کی اجازت لیتے لیتے کئی ماہ لگ جاتے ہیں۔

ڈاکٹر ولسن چاہتے تھے کہ میں اُن کے ساتھ یونیورسٹی میں رہوں اور فوجیوں کیلئے مختص اسپتال میں یا ریسرچ کے مواقع کا استعمال کروں۔ وہاں بعض ملازمت بھی انہی خطوط پر رکھی جاتی ہیں تا کہ آپ چاہیں تو وہاں کام کر لیں جہاں امریکی ڈاکٹروں کی خواہش نہیں ہے اور آپ کیلئے گرین کارڈ لے لیا جائے۔ امریکہ میں ڈاکٹروں کو عمومی طور پر ایک معقول مشاہرہ ملتا ہے لیکن عموماََ فوجیوں کے اسپتالوں اور ریسرچ کی ملازمت میں معاوضہ نسبتاََ کم معقول ہوتا ہے لیکن پھر بھی اچھی خاصی رقم دی جاتی ہے۔

زیادہ تر امریکی نوجوان ڈاکٹر عموماََ تین سے چار لاکھ ڈالروں کے گراں بار قرض کے بوجھ کے ساتھ میڈیکل اسکول سے نکلتے ہیں اور وہ ان ملازمتوں میں عمومی دلچسپی نہیں رکھتے۔ یہ رقم اتارتے اتارتے سود در سود کے ساتھ وہ عموماََ دو سے تین گنا رقم ادا کرتے ہیں اور ایک مقابلتاََ کم تنخواہ والی ملازمت ان کیلئے کبھی بھی کشش کا باعث نہیں ہوتی۔ بعینیہ........

© Daily Urdu