menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aap Ke Pas Muashre Ko Dene Ko Kya Hai?

51 0
24.09.2026

آپ کے پاس معاشرے کو دینے کیلئے کیا ہے؟

ہماری امریکہ میں خاندانی زندگی کا آغاز اوماہا نبراسکا سے ہوا جہاں میں بہت سی وضع دار اور خاندانی اشرافیہ سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے تھے۔ اُن دنوں میں زندگی کی راہ میں دو اہم اخلاقی سبق ضرور سیکھے اور دونوں مرتبہ میرے استاد امریکن یا انڈین تھے۔

پہلا سبق دینے والے ڈاکٹر ولیم روکافورٹ تھے۔ ڈاکٹر روکافورٹ بوڑھوں کے نفسیاتی امراض کے ماہر تھے اور Geriatric Psychiatry کے پروگرام ڈائرکٹر تھے۔ پاکستان میں بالکل نوجوانی کے دنوں میں سوچتے تھے کہ کیا دوائیاں بیچنے والے representatives سے کسی قسم کا فائدہ اٹھانا بشمول کھانے کے، کیا جائز اور اخلاقیات کے مطابق ہے۔

ڈاکٹر روکافورٹ سنجیدہ مزاج تھے اور ایک پاکستانی کو محوری تعلیم (روٹیشن) دوبارہ کرنے کو بھی کہہ چُکے تھے اور ہاں دو ماہ کی روٹیشن کے بعد ٹیسٹ بھی لیتے تھے۔ اُس زمانے میں امریکہ میں یونیورسٹیوں میں میڈیکل ریپریزینٹیٹوو سے کھانا بہت عام آتا تھا۔ بعد میں گالف کھیلنا، مفت کے چھٹیوں کے سیر سپاٹے اور ڈاکٹر کی بیگم یا شوہر کے بہت اچھے ریستورانوں میں بیش قیمت کھانوں (اور مہنگی شرابوں) کو غیر اخلاقی اور غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔

ایک مرتبہ ڈاکٹر روکافورٹ کو کوئی دستخط کرنے تھے اور میں بھی موجود تھا۔ اُن کو ایک پین دینے کی کوشش کی گئی لیکن وہ اخلاقاََ مُسکرائے اور کہنے لگے دیکھئیے میرے پاس پین ہے۔ وہ کبھی بھی ڈرگ ریپریسنٹیٹو کے کھانے پر نہیں آتے تھے اور اس کی وجہ اخلاقی تھی۔ ڈاکٹر روکافورٹ نے میرے سوچنے پر ایک مُہر ثبت کر دی اور سالہا سال سے نہ میں نے کبھی کسی سے نہ تو کوئی پین لیا اور نہ کبھی کھانا کھایا۔ اخلاقیات آپ کی ذاتی ہوتی ہیں۔

جب ڈاکٹر روکافورٹ کے ساتھ کام شروع کیا تو اُن کا بہت بڑا اور مصروف یونٹ تھا۔ مجھے درخواست کرنا پڑی کہ مجھے ایک گھنٹے کی جمعہ کی نماز کی چُھٹی چاہیئے۔ میں لنچ بریک نہیں لیتا تھا سو حساب کتاب برابر ہو جاتا تھا۔ ایک دن جمعہ پڑھ کر واپس آیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک یا دو نئے مریض آئے ہوئے تھے اور ڈاکٹر روکافورٹ بیٹھے ہسٹری لے رہے تھے۔ ایک خفیف سے مسکراہٹ سے مریض میرے حوالے کیا لیکن ایک بھی ایسا اشارہ نہیں کیا کہ وہ ناخوش ہیں۔

جس وقت میں ریزیڈنسی ختم کرنے کے آس پاس پہنچا تو مجھے امریکہ میں رہنے کیلئے ڈاکٹروں کیلئے CONRAD 30 پروگرام کی ضرورت محسوس ہوئی۔ اس پروگرام کے تحت کسی........

© Daily Urdu