menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sasa

25 0
23.10.2026

کتاب محل لاہور نے ڈاکٹر شیراز دستی صاحب کا لکھا ناول "ساسا" شائع کیا ہے۔ مرکزی کردار سلیم کے گرد گردش کرتی یہ کہانی بظاہر تو بہت عام سی ہے مگر ناول نگار نے اسی عام سے انداز میں کئی بڑی باتیں بیان کر دی ہیں۔

کہانی کا آغاز ہوتا ہے سلیم جو کہ ڈی جی خان کے ایک قصبے سے تعلق رکھتا ہے کہ بچپن کی ایک بات سے جب سکول ماسٹر صاحب بچوں کو کچھ ایسی چیزیں تلاش کرنے پر لگاتے ہیں جو کہ ناپید ہوتی جا رہی ہیں۔ تو سلیم کو جو چیز تلاش کرنی ہوتی ہے وہ محبت ہے۔ اب اس محبت کی کھوج میں سلیم گاؤں کے مردوں، عورتوں اور بزرگوں سے سوال کرتا ہے کہ محبت کہاں سے ملتی ہے؟

یہ محبت سلیم کو منزہ کے دادا کے کھسے میں ملتی ہے۔

ایسے ہی ماسٹر صاحب نے اور لڑکوں کو کچھ اور تلاش کرنے کے لیے بھیجا تھا، جیسے کہ غیرت، پیسہ، تمیز اور نیکی۔

نیکی تلاش کرنے کی ذمہ داری سادے کی تھی جو اس نے مسجد میں ڈھونڈی تھی۔ یہ بات یہاں بہت عام محسوس ہوتی ہے مگر جب یہ سادہ آگے جا کر مولانا محمد صادق بنتا ہے اور ایک مدرسے........

© Daily Urdu