menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hazrat Baba Haji Sher Muhammad Shaheed

47 0
05.03.2026

حضرت بابا حاجی شیر محمد شہیدؒ

برصغیر پاک و ہند کی مٹی بڑی زرخیز ہے۔ یہاں کی فضاؤں میں آج بھی ان اولیاء اللہ کی خوشبو بسی ہے جنہوں نے تپتے ہوئے صحراؤں میں محبت کے چشمے جاری کیے۔ لیکن تاریخ کے نہاں خانوں میں کچھ ایسی ہستیاں بھی پوشیدہ ہیں جن کا مقام محض روایتی ولایت سے کہیں بلند ہے۔ یہ وہ نفوسِ قدسیہ ہیں جنہیں براہِ راست "فیضانِ نبوت" کی خوشبو میسر آئی۔ ایسی ہی ایک عظیم المرتبت اور یکتائے زمانہ شخصیت حضرت بابا حاجی شیر محمد شہیدؒ المعروف "دیوان چاولی مشائخ" کی ہے، جن کا تذکرہ تاریخِ اسلام اور برصغیر کی روحانی تاریخ میں ایک سنہری باب کی حیثیت رکھتا ہے۔

کچھ ہستیاں ایسی ہوتی ہیں جن کے ذکر سے قلم کی روشنائی بھی معطر ہو جاتی ہے۔ بابا حاجی شیر محمد شہیدؒ کا تعلق اس ہاشمی خانوادے سے ہے جس کی جڑیں حضرت عباس ابن عبدالمطلبؓ کی عظیم وراثت میں پیوست ہیں۔ آپ کی روحانی زندگی کا سب سے درخشندہ پہلو یہ ہے کہ آپ کو نواسۂ رسولﷺ، حضرت امام حسن مجتبیٰؓ کے دستِ مبارک پر بیعت کرنے کا وہ عظیم شرف حاصل ہوا جو آپ کو برصغیر کے دیگر تمام اولیاء سے ممتاز کرکے "عظیم تابعی رسولﷺ" کے اعلیٰ درجے پر فائز کرتا ہے۔

تاریخی اعتبار سے 131 ہجری کا عہد برصغیر میں ایک بڑے سیاسی انقلاب کا پیش خیمہ تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب محمد بن قاسم کی فتحِ سندھ و ملتان کو تقریباً چار........

© Daily Urdu