menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Jamea Punjab Mein Holi Ki Taqreeb Aur Ilhad Ka Tariqa e Wardat

32 0
28.04.2026

جامعہ پنجاب میں ہولی کی تقریب اور الحاد کا طریقہ واردات

20 اپریل کو پنجاب یونیورسٹی میں ہولی کا تہوار منایا گیا۔ اس تہوار میں چند ہندو اور سکھ لڑکوں کے ساتھ سیکڑوں مسلمان لڑکے اور لڑکیاں شریک ہوئے۔ بے ہنگم میوزک کے ساتھ مخلوط ڈانس ہوا، اخلاقیات کی دھجیاں اڑائی گئی اورکھلے عام بے ہودگی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ہولی کیا ہے اوریہ کیوں منائی جاتی ہے پہلے ہم اس کی ہسٹری آپ کے سامنے رکھ دیتے ہیں۔ ہولی ہندوؤں کا ایک قدیم تہوار ہے اور یہ ہر سال مارچ کے مہینے میں منایا جاتا ہے۔

قدیم ہندوستان میں ہرن یکشپو نامی راجہ کی عبادت سے خوش ہو کر دیوتاؤں نے اسے نوید سنائی کہ وہ لافانی ہوگیا ہے۔ اسے نہ کوئی انسان مار سکے گا نہ حیوان، نہ اسے دن کو موت آئے گی نہ رات کو، نہ وہ زمین پر مر سکے گا، نہ پانی میں اور نہ ہوا میں، نہ وہ گھر کے اندر مرے گا نہ باہر۔ ہرن یکشپو سمجھا کہ اب اسے کبھی موت نہیں آئے گی۔ یہ سوچ کر اس نے اپنی رعایا پر ظلم کا بازار گرم کر دیا اور زبردستی اپنی پوجا کرانا شروع کر دی۔ اس کا ایک بیٹا جس کا نام پرہلادا تھا، اس نے باپ کی عبادت سے انکار کر دیا۔ باپ نے اپنی بہن ہولیکا کو حکم دیا کہ پرہلادا کو جلا کر ہلاک کر دے۔

ہولیکا کے بارے مشہور تھا کہ اسے آگ نہیں چھوتی۔ ہولیکا پرہلادا کو اپنے ساتھ لے کر آگ میں کود گئی۔ دیکھنے والوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ آگ پرہلادا کا کچھ نہ بگاڑ سکی لیکن ہولیکا جل کر راکھ ہوگئی۔ روایت ہے کہ آخری سانس لینے سے پہلے ہولیکا کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اس نے پرہلادا سے معافی مانگی۔ پرہلادا نے اپنی پھوپھی سے عہد کیا کہ اس کا نام ہمیشہ زندہ رکھے گا۔ اس نے ہولیکا کے نام سے منسوب ہولی کا تہوار شروع کیا جو آج تک منایا جاتا ہے۔

قارئین! ہولی کا یہ پس منظر بتا رہا ہے کہ ہولی مکمل طور پر ہندووانہ تہوار ہے۔ اب آپ ذرا یوٹیوب یا فیس بک پر جائیں اور ہولی کی تقریب کے مناظر دیکھیں۔ آپ دیکھیں گے کہ کس طرح سیکڑوں مسلمان طلبا و طالبات کھلے میدان میں جمع ہیں، بلند آواز سے میوزک چل رہا ہے، شور شرابا ہے، مخلوط ڈانس ہے، ہوہو ہاہا کا شورہے اور ایک دوسرے پر رنگ پھینکے جا رہے ہیں۔ یہ طلبا و طالبات کون ہیں؟ یہ مسلمان ہیں، مسلمان........

© Daily Urdu