Pakistan, Tareekhi Virson Ka Qabristan?
یہ خبر محض ایک مونومنٹ گرانے کی نہیں، بلکہ ریاستی طرزِ عمل پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے باضابطہ طور پر نیشنل منسٹری آف ہیرٹیج اینڈ کلچر سے اجازت مانگی کہ مارگلا اینکلیو سیکٹر میں ترقیاتی کام مکمل کرنے کے لیے ایک تاریخی یادگار ہٹا دی جائے، مگر وزارت نے اس درخواست کو صاف الفاظ میں مسترد کر دیا۔ اس کے باوجود، قانون کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے، رات کی تاریکی میں وہ یادگار خاموشی سے گرا دی گئی اور موقع سے ہٹا دی گئی۔ نہ کوئی وضاحت، نہ کوئی نوٹس، بس طاقت کا استعمال۔
یہ یادگار کوئی عام پتھر یا رکاوٹ نہیں تھی۔ یہ جنگِ عظیم اول (World War One) کی ایک زندہ گواہی تھی، ریہاڑا گاؤں کے ان دیہاتیوں کی یاد........
