menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kifayat Shaari Aur Quaid e Azam

22 0
11.09.2026

کفایت شعاری اور قائد اعظم

کفایت شعاری خوشحال زندگی گزارنے کا بہترین ذریعہ ہے اور فضول خرچی بربادی کا پیش خیمہ ہے۔ اسلام دین و دنیا کے معاملات اور زندگی کے تمام شعبوں میں بہترین انداز زندگی کی طرف رہنمائی کرتا ہے دین اسلام ہمیں اخراجات میں کفایت شعاری کا درس دیتا ہے تاکہ ہم اپنی زندگی کی الجھنوں اور پریشانیوں سے بچ سکیں۔ معیشت گھریلو ہو یا ملکی اخراجات پر کنٹرول کرنا ضروری ہے۔ دور حاضر میں معمولی سی نظر دوڑانے سے یہ بات عیاں ہو جاتی ہے کہ آج ہم محض دکھاوے کے شوق میں یا دوسروں سے آگے نکلنے کی خاطر اپنے بجٹ کا زیادہ حصہ فیشن اور دیگر غیر ضروری چیزوں میں صرف کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے دوسروں پر بوجھ بنتے ہیں اور لوگوں سے ادھار مانگتے نظر آتے ہیں۔

یاد رکھیں کفایت شعاری میں ہی خوشی، عافیت اور سکون ہے جب کہ اس کے برعکس اگر خرچ کو منظم انداز میں نہ چلایا جائے تو گھروں میں بے سکونی، بے برکتی، شکوہ و شکایت، گھریلو جھگڑے اور ذہنی الجھنیں پیدا ہوتیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نیک بندوں کی صفات بیان کیں ہیں جس میں ایک کفایت شعاری بھی ہے جیسا کہ ارشاد........

© Daily Urdu