Hajj Karne Walay Momin Yahoodi
حج کرنے والے مومن یہودی
ڈاکٹر ہدر فیلڈمین سامیٹ ایک محقق اور لیکچرر ہیں جو تل ابیب یونیورسٹی میں یہودی تاریخ پڑھاتی ہیں۔ ان کی تحقیق کا خاص موضوع عثمانی سلطنت کے بعد کے زمانے میں اسلامی ممالک میں رہنے والے یہودی اور خاص طور پر سباتیائی تحریک ہے۔ وہ لوگ جو بظاہر مسلمان ہیں لیکن خفیہ طور پر خود کو حقیقی یہودی سمجھتے ہیں۔
اس کا آغاز تب ہوا جب انھوں نے ایک کورس کے دوران سباتیائی شاعری کی ایک نایاب کتاب دیکھی۔ اس کتاب میں لاڈینو، عبرانی، آرامی اور ترکی زبانوں کا امتزاج تھا۔ اس میں اسلامی عقیدے کے ساتھ قبالہ (یہودی تصوف) کی اصطلاحات بھی شامل تھیں۔ اس عجیب امتزاج نے انھیں حیران کیا اور ان میں گہری دلچسپی پیدا ہوگئی۔
سباتیائی تحریک کی بنیاد شبتائی زوی نام کے ایک رہنما تھے جنھیں سترہویں صدی میں بہت سے یہودیوں نے مسیحا مان لیا تھا۔ لیکن جب انھوں نے اسلام قبول کرلیا تو ان کے ماننے والوں میں تین گروہ........
