menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kya Jore Asmano Par Bante Hain?

27 0
22.04.2026

کیا جوڑے آسمان پر بنتے ہیں؟

یہ سوال صدیوں سے انسانی ذہن کو اپنی گرفت میں لیے ہوئے ہے۔ برصغیر کے معاشرے میں یہ ایک مقبولِ خیال یا مِتھ کے طور پر رائج ہے کہ ہر انسان کا جیون ساتھی پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے اور یہ فیصلہ زمین پر نہیں بلکہ آسمان پر ہو چکا ہوتا ہے۔ اس تصور میں ایک طرح کا سکون بھی ہے اور ایک طرح کی بے بسی بھی کیونکہ اگر سب کچھ پہلے سے طے ہے تو انسان کی اپنی کوشش اور انتخاب کی اہمیت کم ہو جاتی ہے۔

یہ متھ کسی ایک فرد کی تخلیق نہیں بلکہ صدیوں پر پھیلی ہوئی تہذیبی روایت کا نتیجہ ہے۔ برصغیر میں صوفیانہ فکر اور داستانی ادب نے اس خیال کو بہت تقویت دی۔ صوفیاء کرام نے تقدیر اور رضا کے تصور کو عام کیا جس میں یہ خیال شامل تھا کہ انسان کی زندگی کے اہم فیصلے پہلے سے لکھے جا چکے ہیں۔ دوسری طرف لوک داستانوں اور قصوں میں بھی محبوب اور محبوبہ کی تقدیر کو آسمانی فیصلے سے جوڑا گیا جیسے ہیر رانجھا، سسی پنوں اور لیلیٰ مجنوں کی کہانیاں۔ ان قصوں نے عوامی ذہن میں یہ بات بٹھا دی کہ محبت اور شادی محض انسانی انتخاب نہیں بلکہ ایک مقدر ہے جس سے فرار ممکن نہیں۔

تاہم حقیقت یہ ہے کہ شادی ایک سماجی معاہدہ ہے، جس میں انسانی شعور، فیصلہ سازی اور ذمہ داری بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ اگرچہ مذہب تقدیر پر ایمان کی تعلیم دیتا ہے مگر وہ انسان کو اختیار اور عقل کے استعمال کا بھی حکم دیتا ہے۔ اس لیے یہ کہنا زیادہ........

© Daily Urdu