Bechaini
سیاست میں کچھ ہفتے بعض اوقات سالوں کی مسافت طے کر لیتے ہیں۔ گزشتہ چند ہفتے یورپ اور امریکا کی سیاست میں کچھ ایسے ہی گزرے۔ سربیا میں طلبہ تحریک نے بالٓاخر انتخابی معرکے تک اپنے آپ کو منوایا اور انتخابات جیت لیے۔ طلبہ تحریک ایک پل گرنے کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں پر غم و غصے سے شروع ہوئی۔
برازیل میں دو روایتی حریفوں کے درمیان انتخابی دنگل بھی دنیا کا موضوع بنا رہا۔ پہلے راؤنڈ میں صدر لولا کا پلڑا ہلکا اور ان کے مخالف کا پلڑا قدر بھاری رہا۔ مخالف صدارتی امیدوار کے والد گزشتہ صدر تھے اور اس وقت کرپشن کے الزامات میں جیل میں ہیں۔ بیٹے نے باپ کے سیاسی ورثے کے لیے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنا وزن بھی ان کے پلڑے میں ڈالا تاہم دوسرے راؤنڈ میں حیرت انگیز طور پر صدر لولا جیت گئے۔ باپ کی طرح بیٹے پر بھی کرپشن کے الزامات تھے، سو راتوں رات ملک سے فرار ہو کر اب امریکا جا پہنچے ہیں۔
امریکا کے وسط مدتی انتخابات آخری چند روز میں رولر کوسٹر کے مراحل میں ہیں۔ ریپبلیکن پارٹی کے مخصوص علاقوں میں ڈیموکریٹک کا اثرونفوذ بڑھ رہا ہے، سیاسی پنڈتوں کا مختلف سرویز کے حوالے سے یہ کہنا ہے کہ شاید ریپبلکن کو کانگریس میں اپنی برتری سے ہاتھ دھونے پڑیں۔
صدر ٹرمپ جی جان سے زور لگا رہے ہیں، بڑے ڈونرز کھلے دل سے پیسہ پھینک رہے ہیں لیکن........
