Muash e Nabvi (4)
آپؑ نے اپنی زندگی میں حریسہ، طفیشل، خزیرہ، ثرید، اقط (پنیر)، سمن (گھی، مکھن)، خشک و تر نئی پرانی کھجوریں، کدو گوشت کا شوربہ دار سالن، روٹی سرکہ، جو کی روٹی، مرغ یا بکری یا اونٹنی کا گوشت، شکار شدہ (حلال و مخصوص) گوشت، حباری (پرندہ)، حلوہ (آٹے، گھی اور شہد کا)، کھجور خربوزہ، کھجور تربوز، کھجور ککڑی، کھجور کا مالیدہ، شوربہ اور بھنا ہوا گوشت جیسے کھانے تناول فرمائے۔ علاوہ ازیں آپؑ نے دودھ، آب تازہ، شہد، نبیذ، ستو اور آب زم زم جیسے مشروبات نوش جاں کیے۔
ان میں سے بعض کا انتظام خود کیا، بعض اپنے مال سے خرید فرمائے، بسا اوقات میزبان بنے اور مہمانوں کے ساتھ کھانے کا اتفاق ہوا، بسا اوقات کوئی آپؑ کی زیارت کو آیا اور ہدیہ کے طور پر لیتا آیا، بعض خوش نصیبوں نے آپ کی ضیافت کی اور یوں دسترخوان پہ کھانے کا اتفاق ہوا، بعض مواقع پر جنگ کے دوران ایسے کھانے کھائے اور کچھ کا اتفاق شادی یا ولیمہ کی دعوتوں میں ہوا۔
مدینہ کی بستی والوں کی ایک اچھی عادت یہ تھی کہ موسم کا پہلا پھل خدمت اقدس ﷺ میں لایا کرتے، ہجرت کے بعد آپ چودہ دن تک قبا میں اور پھر سات ماہ حضرت ابو ایوب انصاری کے گھر قیام پذیر رہے، اس........
