Mangni Melay Se Shutter Down Hartal Tak
منگنی میلے سے شٹر ڈاؤن ہڑتال تک
اُن یوٹیوبرز سوشل میڈیا مچونوں اور بعض جیالوں سے اجتماعی افسوس بنتا ہے جو ہفتہ بھر تک سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو کی منگنی کے قصے سناتے رہے۔ چند ایک نے بلاول اور ان کی مبینہ منگیتر کی چائے پر ملاقات کی ایک تصویر بھی شیئر کردی۔ منگنی کی خبر کو تصویر نے خوب "رنگ لگائے"۔ ہفتہ بھر تک منگنی رونق میلہ جاری رہا مزید جاری رہتا لیکن بلاول بھٹو نے ایک ویڈیو بیان میں تردید کردی منگنی رونق میلہ اُجڑ گیا میلہ اُجڑنے پر بڑے بڑے پھنے خان یوٹیوبرز و مچونے اور چند جیالوں کی پھیکی ہنسی دیکھنے والی تھی۔
حالیہ منگنی میلے سے قبل بھی دوبار منگنی میلہ لگانے کی کوشش ہوئی لیکن رونق نہ لگ پائی۔ خیر اسی دوران ففتھ جنریشن وار کے سابق مجاہدین کے سوشل میڈیا اکاونٹس سے بلاول کے بارے منفی پوسٹیں شروع ہوگئیں۔ ففتھ جنریشن وار کے یہ سابق لشکری آجکل مجاہدین انصاف بنے ہوئے ہیں یہ وہی ففتھ جنریشن وار مجاہدین ہیں جنہوں نے 2012ء سے 2018ء کے درمیان بلاول اور اس کی بہنوں کے خلاف سوشل میڈیا پر غلیظ مہم چلائی تھی۔ بہرحال منگنی رونق میلہ اُجڑ نے کے بعد گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی زرداری اور بلاول گروپس میں تقسیم کی خبر سے نیا میلہ لگانے کی کوشش ہورہی ہے دیکھتے ہیں اس کا انجام کیا ہوگا۔
البتہ نیا میلہ لگانے والے دعوے دار ہیں کہ بلاول اپنے والد کی مفاہمتی سیاست سے جدا موقف رکھتے ہیں یہ ویسا ہی دعویٰ ہے جیسا مہینہ بھر پہلے صدر مملکت آصف علی زرداری کو استعفیٰ دینے کے "حکم" کے طور پر کیا گیا تھا اس دعوے نے چند روز سوشل میڈیا پر خوب "رش" لیا پھر پھلم فلاپ ہوگئی۔ ستم یہ ہے کہ اس فلاپ پھلم میں چند "معزز" صحافیوں نے بھی سرمایہ کاری کی تھی ان "معززین" میں سے ایک نئی........
