menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Art Movie Shakuntala Devi Ya Genius Family, Aik Review

22 0
09.08.2026

آرٹ مووی "شکنتلا دیوی" یا "جینیئس فیملی"، ایک ریویو

فلم "شکنتلا دیوی" مشہور بھارتی ریاضی دان شکنتلا دیوی کی زندگی پر مبنی کہانی ہے۔ ہندوستان میں یہ فلم "شکنتلا دیوی" کے نام سے بنائی گئی۔ جسے یوٹیوب پر "جینیئس فیملی" کے نام سے ریلیز کیا گیا۔ یہ فلم غیر معمولی ذہانت رکھنے والی عورت کی کامیابیوں کی داستان کے ساتھ ساتھ ایک عورت کی نفسیاتی، جذباتی اور خاندانی زندگی کا گہرا مطالعہ بھی ہے جو دنیا کے لیے ایک انتہائی ذہین شخصیت تھی حساب میں بے انتہا ماہر تھی مگر اپنے دنیاوی رشتوں کی بابت الجھن کا شکار رہتی تھی۔

کہانی بنگلور کی ان تنگ اور غریب گلیوں سے شروع ہوتی ہے جہاں پانچ سالہ شکنتلا اپنی حیرت انگیز ذہانت سے سب کو حیران کر دیتی ہے۔ وہ لمحوں میں وہ ریاضی کے مشکل ترین سوالات حل کر لیتی ہے، مگر اس ذہانت کے پیچھے دکھ، محرومی اور خوف ہے۔ شکنتلا ناصرف ذین و فطین ہے بلکہ خاندان کے تلخ تجربات نے اسے نڈر اور بے خوف بنادیا ہے۔

شکنتلا اپنی ماں سے اس لیے نفرت کرنے لگتی ہے کہ وہ اس کے باپ کی ہر اچھی بری بات پر آمنا صدقنا کہتی ہے۔ شکنتلا ریاضی کے شوز کرکے خوب پیسہ کماتی ہے مگر اس کا باپ اس کی بیمار بہن شاردا کا علاج نہیں کرواتا۔ شاردا کی موت پر اس کا علاج نہ کروانے اور باپ کے سامنے نہ بولنے کی وجہ سے وہ ماں سے نفرت کرنے لگتی ہے۔ شکنتلا کو اپنی ماں پر اس بات کا غصہ تھا کہ وہ اپنے شوہر کے سامنے کبھی آواز نہیں اٹھا سکیں اور نہ ہی اپنی بیٹی کی جان بچانے کے لیے کوئی مضبوط موقف اختیار کر سکیں۔ شاردا کی موت کے وقت شکنتلا اپنی مرتی ہوئی بہن سے وعدہ کرتی ہے کہ وہ اپنی ماں کو کبھی معاف نہیں کرے گی اور ایک دن ایک ایسی "بڑی عورت" بنے گی جو اپنی ماں جیسی کمزور نہیں ہوگی۔ یہی لمحہ دراصل شکنتلا کی پوری شخصیت کی بنیاد بنتا ہے۔ وہ طے کر لیتی ہے کہ وہ کبھی کسی پر انحصار نہیں کرے گی، کبھی کمزور نہیں پڑے گی اور ہمیشہ اپنی شرائط پر زندگی گزارے گی۔

شکنتلا کے والد، شکنتلا کو ریاضی شوز کے ذریعے پیسہ کمانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ وہ شکنتلا کو اسکول نہیں بھیجتے۔ ان کے نزدیک تعلیم سے زیادہ اہم وہ رقم تھی جو شکنتلا اپنی........

© Daily Urdu