Teen Cheezen Chhor Dein
ہم میں سے ہر کوئی زندگی میں کامیاب ہونا چاہتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ اس کے پاس بہتر صلاحیتیں ہوں، وہ اپنے مقاصد حاصل کرسکے اور کامیابی اس کے قدم چومے۔ اس کے لیے وہ مختلف طریقے اختیار کرتا ہے، نت نئی عادتیں اپنانے کی کوشش کرتا ہے اور اپنے معمولات میں بھی تبدیلیاں لاتا ہے۔
بعض اوقات انسان کی ناکامی کی وجہ وہ خوف، دوسروں کی رائے اور غیر ضروری الجھنیں ہوتی ہیں جو اس کے مقصد کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوتی ہیں۔ درج ذیل میں ہم نے تین ایسی چیزیں لکھی ہیں جن پر توجہ دے کر آپ اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔
پہلی چیز: ناکامی کا خوف چھوڑ دیں
ناکامی کا امکان زندگی کے تقریباً ہر اہم کام میں موجود ہوتا ہے۔ چاہے تعلیم حاصل کرنا ہو، کاروبار شروع کرنا ہو، کوئی نئی مہارت سیکھنی ہو یا اپنے خیالات کو لوگوں تک پہنچانا ہو، ہر راستے میں مشکلات آسکتی ہیں۔ لیکن صرف اس خوف سے کوشش ہی نہ کرنا کہ کہیں ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑ جائے، اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع ہی نہیں دیتا۔
ماہرِ نفسیات کیرول ڈویک نے اپنی کتاب (Mindset: The New Psychology of Success) میں اس تصور پر بہت بہترین انداز میں روشنی ڈالی ہے کہ انسان اپنی صلاحیتوں میں بہتری لا کر اور مشکلات سے سیکھ بھی سکتا ہے۔ ان کے مطابق اس سوچ کا مطلب یہ نہیں کہ ہر کوشش لازماً کامیاب ہوگی، بلکہ یہ ہے کہ غلطیوں اور مشکلات سے سیکھ کر اپنی کارکردگی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔
جب ہم نے لکھنا شروع کیا تھا تو بعض لوگوں کا خیال تھا کہ ہمیں یہ کام چھوڑ کر صرف اپنی تعلیم پر توجہ دینی چاہیے۔ لیکن ہم نے لکھنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ بعد میں جب یوٹیوب پر ویڈیوز بنانے کا ارادہ کیا تو وہاں بھی یہ امکان موجود تھا کہ شاید لوگ ہماری ویڈیوز نہ دیکھیں یا........
