menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kya Pakistan Afghanistan Mein Americi Jang Lar Raha Hai?

40 0
07.03.2026

کیا پاکستان افغانستان میں امریکی جنگ لڑ رہا ہے؟

یہ لاہور کا ایک عام سا ڈھابہ یا چائے خانہ تھا۔ لاہور میں آج کل کراچی کی طرح کوئٹہ ہوٹل کے نام کے بہت سے چھوٹے موٹے چائے کے ہوٹل، ڈھابے وغیرہ کھل چکے ہیں۔ عمدہ چائے بناتے ہیں، ساتھ لچھے دار پراٹھے بھی۔

دو تین دن قبل کہیں گیا ہوا تھا، واپسی پر سوچا کہ گھر والوں کو کیا زحمت دینی، ایک ایسے قریبی چائے ہوٹل سے کڑک چائے پی لیتا ہوں۔ جس میز پر میں تھا، اس کے پیچھے تین چار لڑکے دھواں دھار بحث کر رہے تھے۔ یہ سب بڑے جوش وخروش سے پاکستان کی افغانستان پر ائیر سٹرائیکس کو امریکہ کی حمایت قرار دے رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دراصل افغانستان میں امریکی جنگ لڑ رہا ہے، صدر ٹرمپ کو بگرام ائیر بیس دینے کی خاطر۔ یہ ڈالروں کی جنگ ہے وغیرہ وغیرہ۔ پہلے تو چند منٹ میں سنتا رہا، پھر رہا نہ گیا۔ کرسی موڑ کر ان کی طرف رخ کیا اور نرمی سے پوچھا۔ آپ پڑھے لکھے نوجوان ہیں، آپ سے تین سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے اثبات میں سرہلایا تو پہلا سوال پوچھا کہ کون سا ملک امریکہ کا پسندیدہ اور قریب ترین ہے اور جس کے ساتھ امریکہ کے اٹوٹ رشتے ہیں۔ تینوں نے بے ساختہ جواب دیا، اسرائیل۔ امریکہ اسرائیل کی جنگ لڑتا ہے اور اسرائیل امریکہ کی۔

میرا دوسرا سوال ان نوجوانوں سے تھا کہ افغان طالبان حکومت کا اس وقت کون سا ملک ساتھ دے رہا ہے، جس نے پاکستانی حملوں کی مذمت بھی کی ہے؟ ایک لمحے کے انتظار کئے بغیر انہوں نے کہا، وہ ملک انڈیا ہے۔ افغان طالبان کے اہم لیڈر بھی انڈیا کا دورہ کر چکے ہیں، انڈیا بھی ان کی........

© Daily Urdu