menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kabul Ke Green Zone Mein Kya Pur Asrar Sargarian Ho Rahi Hain?

47 0
11.03.2026

کابل کے گرین زون میں کیا پراسرار سرگرمیاں ہو رہیں؟

چند دن قبل صبح حسب معمول سوشل میڈیا کھولا تو ٹوئٹر، فیس بک اور کئی اہم کلوزڈ گروپس میں ایک ہی خبر چل رہی تھی کہ کابل کے گرین زون میں پراسرار سرگرمیاں نوٹ کی گئی ہیں۔ مختلف افواہیں، خبریں چلتی رہیں۔ البتہ گزشتہ روز تک اس حوالے سے ٹھوس معلومات سامنے آ گئیں۔ ڈسپیچ نیوز ڈیسک (DND) ایک معروف نیوز ویب سائٹ ہے جو دفاعی امور، خارجہ پالیسی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق خبریں دیتی ہے۔ یہ ایک رجسٹرڈ نیوز ایجنسی ہے جو جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرقی یورپ کے معاملات پر توجہ مرکوز رکھتی ہے۔

ڈی این ڈی نے اپنی ایک ایکسکلیوسو رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ افغان طالبان حکومت نے ٹی ٹی پی کی قیادت کو کابل کے گرین زون میں منتقل کر دیا ہے۔ ایسا حفاظت کی غرض سے کیا گیا تاکہ وہاں ان پر حملہ نہ ہوسکے۔

میرا اپنا طریقہ کار ہے کہ کسی ایک ویب سائٹ کی خبر کو، خواہ وہ کتنی ہی معتبر ہوِ، اس پر یقین لانے سے پہلے کچھ مزید تحقیق کرتا ہوں۔ اس حوالے سے مزید ریسرچ کی تو کئی شواہد اس کو سپورٹ کرنے والے ملے۔ بعض عالمی میڈیا رپورٹس، افغانستان میں موجود سورسز اور اس سے بھی بڑھ کر اقوام متحدہ کے مختلف اداروں خاص کر اس کی مانیٹرنگ کمیٹی کی رپورٹوں میں یہ بتایا گیا کہ افغان طالبان اب کھل کر ٹی ٹی پی کو سپورٹ کر رہے ہیں، انہیں کسی بھی جگہ قیام کا مستقل اجازت نامہ دے رکھا ہے اور بعض اطلاعات کے مطابق انہیں سیف ہاوسز بھی دئیے گئے، جبکہ ان عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق ٹی ٹی پی........

© Daily Urdu