menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Afghan Taliban Khel Ghalat Khel Rahe Hain?

40 0
17.03.2026

افغان طالبان کھیل غلط کھیل رہے ہیں؟

سوشل میڈیا پر بعض لوگ جو آج کل مختلف وجوہات کی بنیاد پر افغان طالبان حکومت کے حامی یا سہولت کار بنے ہوئے ہیں، ایک بات بڑے جوش وخروش سے دہراتے ہیں کہ افغان طالبان نے پاکستان میں سویلین کو نشانہ نہیں بنایا جبکہ پاکستان کے حملوں میں افغان سویلینز نشانہ بن رہے ہیں۔

یہ بات عملی طور پر تو غلط ہے ہی، حقائق اس کی تردید کرتے ہیں، مگر نظریاتی طور پر بھی یہ کیسے ممکن ہے؟ افغان طالبان پر سب سے بڑا الزام ہی یہ ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کو سپورٹ اور فنانس کر رہے ہیں۔ یہ صرف پاکستان نہیں کہہ رہا۔ یہی شکوہ افغانستان کے کم وبیش تمام ہمسایوں کو ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹیں اس کی تائید کرتی ہیں۔ دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے والے سویلینز کے سب سے بڑے دشمن ہی ہوتے ہیں۔ درحقیقت افغان طالبان حکومت اور ان کے ذمہ داران نے ایک نہایت نامناسب اور غلط طرزعمل اختیار کر رکھا ہے، وہ ہے سفید جھوٹ بول دینا۔ پاکستانی حملوں کے حوالے سے ان کے بیشتر دعوے جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔ اکثر فیک اور اے آئی جنریٹیڈ ویڈیوز جاری کر دی جاتی ہیں۔ حالانکہ آج کل بچے بھی اے آئی کی بنی ویڈیوز کی شناخت کر لیتے ہیں۔

امیر خان متقی ان کے وزیرخارجہ ہیں، معتدل اور میچور آدمی سمجھے جاتیہیں۔ حال مگر ان کا یہ ہے کہ چینی وزیرخارجہ سے فون پر بات ہوئی۔ اس بات چیت پر مبنی بیان افغان حکومت نے جاری کیا، اس میں لکھا تھا، "چینی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کی سول آبادی کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے"۔ لوگ حیران ہوئے کیونکہ یہ ایک بہت........

© Daily Urdu