Jab Muhafiz He Khof Ki Alamat Ban Jayen
جب محافظ ہی خوف کی علامت بن جائیں
پولیس کا بنیادی فرض عوام کی جان، مال اور عزت کی حفاظت اور ریاست کے قانون کی پاسداری ہے، لیکن ہمارے ہاں عوام کی خدمت کے بجائے بااثر اور اشرافیہ طبقے کی خدمت کو اپنا فرض سمجھ لیا جاتا ہے۔ ہماری پولیس کی تربیت ایسی کیوں نہیں کی جاتی کہ شہری اسے دیکھ کر خوف کی بجائے، تحفظ محسوس کریں؟ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ کسی کو اختیار حاصل ہونے کا مطلب کمزور پر ظلم کرنا سمجھ لیا جاتا ہے؟ کراچی میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے کھلے عام سڑک پر دو افراد کو ڈنڈوں سے بے تحاشا تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ کراچی میں نوجوان قتل کردیا جاتا ہے لیکن پولیس نااہلی کا مظاہرہ کرتی ہے۔
ایسے واقعات آئے روز سامنے آتے رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کا ایک افسر خود ویڈیو بنوا کر اپنی تعریفیں کرتا اور یہ دعویٰ کرتا دکھائی دیتا ہے کہ لاہور سے جرائم ختم کر دیے گئے ہیں، لیکن لاہور میں ایک صحافی پر پولیس تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے، تھانے میں ایک........
