menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Chilman Se Mara Gaya Nazara

43 0
05.09.2026

چلمن سے مارا گیا نظارہ

پاکستان ترکی اور سعودی عرب کے درمیان اتحاد کو باقاعدہ نام دے دیا گیا ہے، مکہ ڈیفنس الائنس۔ اس کا صدر دفتر بھی طے ہوگیا ہے یعنی سعودی عرب۔ لیکن سعودی عرب میں کہاں؟ کیا مدینہ منورہ نہیں ہو سکتا؟

حجاز و نجد کے تمام مسلمانوں کو متحد کرکے حضور ﷺ نے پہلی اسلامی ریاست بنائی تو اس کا دارالحکومت مدینہ ہی تھا۔ بعدازاں حضرت عمر نے اس ریاست کو توسیع د ے کر دنیا کی سب سے بڑی سلطنت بنا دیا تب بھی مدینہ ہی اس کا دارالحکومت تھا۔ آپ کے بعد حضرت عثمان خلیفہ بنے تو اس سب سے بڑی عالمی سلطنت کی حدود میں آٹھ دس لاکھ مربع میل کا اضافہ ہوگیا۔ تب بھی دارالحکومت مدینہ ہی تھا۔ آپ کی شہادت کے بعد مسلمان دھڑوں کی جنگ میں پڑ گئے اور مدینتہ النبی دارالحکومت نہ رہا۔

حضرت عمرؓ کی بنائی عالمگیر اسلامی سلطنت جیسی بڑی ایمپائر نہ ان سے پہلے کسی نے بنائی، نہ بعد میں۔ بعض لوگ کہتے ہیں انگریزوں کی حکومت میں سورج نہیں ڈوبتا تھا اور یہ رقبے اور آبادی میں اسلامی سلطنت سے بڑی تھی۔ لیکن یہ موازنہ سرے سے ہی غلط ہے۔ انگریزوں نے قبضہ کیا تھا اور بہت سے ممالک کو غلام بنا........

© Daily Urdu