menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Band Gali Ka Akhri Musafir

29 0
26.03.2026

بند گلی کا آخری مسافر

ایران اور اسرائیل کے مابین برپا ہونے والی حالیہ جنگ نے مشرق وسطیٰ کی زمین کو دہکتے ہوئے شعلوں اور بارود کے مرغولوں میں بدل دیا ہے جہاں ہر سو بربادی کی لرزہ خیز داستانیں رقم ہو رہی ہیں۔ اس تصادم نے عالمی طاقتوں کے غرور کو خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے کیونکہ ایرانی میزائلوں کی یلغار نے اسرائیل کے ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے ایٹمی ری ایکٹر کو نشانہ بنا کر نہ صرف صہیونی ریاست کے دفاعی حصار کو پاش پاش کر دیا بلکہ دنیا کو ایک ہولناک ایٹمی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

فضاوں میں راج کرنے والے ایف پینتیس اور ایف سولہ ایف پندرہ جیسے جدید ترین جنگی طیارے اب لوہے کے جلتے ہوئے ڈھیروں کی صورت میں ریگزاروں کی زینت بنے ہوئے ہیں جن کی تباہی نے امریکی ٹیکنالوجی کے سحر کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔ یہ محض ایک جنگ نہیں بلکہ ایک ایسا عبرتناک منظر نامہ ہے جہاں امریکہ کی عالمی چودھراہٹ اور اسرائیل کی فوجی برتری کا سورج غروب ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ہر طرف پھیلی ہوئی راکھ اور کھنڈرات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ جب ارادے فولادی ہوں اور انتقام کی آگ سینوں میں بھڑک رہی ہو تو پھر نہ کوئی ایٹمی ڈھال کام آتی ہے اور نہ ہی آسمان سے باتیں کرتے ہوئے سٹیلتھ طیارے بچ پاتے ہیں۔

تاریخ کے اس نازک موڑ پر طاقت کا توازن اس طرح بگڑا ہے کہ مغرب کے ایوانوں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے اور زمین کے سینے پر لکھی گئی یہ بربادی کی........

© Daily Urdu (Blogs)