Apni Betiyon Ko Darna Nahi, Larna Sikhayen
اپنی بیٹیوں کو ڈرنا نہیں، لڑنا سکھائیں
معاشرے کی ترقی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ وہاں خواتین اور بچیاں کتنی محفوظ ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج ہم ایک ایسے دور میں کھڑے ہیں جہاں آئے روز کسی نہ کسی معصوم بچی، نوجوان لڑکی یا عورت کے ساتھ ظلم، زیادتی، ہراسانی یا تشدد کی خبر دل دہلا دیتی ہے۔ یہ واقعات صرف چند افراد کے جرائم نہیں بلکہ ہمارے اجتماعی رویوں، خاموشی اور کمزور سماجی نظام کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔
جب ایسے واقعات سامنے آتے ہیں تو اکثر سب سے پہلے سوال لڑکی سے کیا جاتا ہے۔ وہ کہاں گئی تھی؟ کیا پہن رکھا تھا؟ کیوں اکیلی تھی؟ لیکن بہت کم لوگ یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ مجرم کو یہ حوصلہ کس نے دیا؟ اسے یہ یقین کیوں تھا کہ شاید وہ سزا سے بچ جائے گا؟ اصل مسئلہ عورت کی آزادی نہیں بلکہ مجرم کی........
